Advertisement

مائیک پومپیو امارات اور اسرائیل کا دورہ کریں گے

مائیک پومپیو

ایران اور چین کے معاملات پر بات چیت کے لیے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو امارات اور اسرائیل کا دورہ کریں گے۔

تٖصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اسرائیل کا دورہ کریں گے جس میں پومپیو اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کریں گے جبکہ اس کے بعد وہ متحدہ عرب امارات جائیں گے۔

دونوں ملکوں کے دورے کا مقصد حال ہی میں یو اے ای اور تل ابیب کے درمیان ہونے والے امن معاہدے کو آگے بڑھانا جبکہ چین اور ایران جیسے اہم معاملات پر اپنے دیرینہ اتحادیوں سے صلاح مشورہ کرنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پومپیو کے ایجنڈے میں ان سیکیورٹی چیلنجوں پر تبادلہ خیال کرنا بھی شامل ہے جو ایران اورچین کی وجہ سے امریکا کو درپیش ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی وزیر خارجہ ایک ایسے وقت میں امارات اور اسرائیل کا دورہ کر رہے ہیں جب رواں ماہ 13 اگست امارات اور اسرائیل نے ایک امن معاہدے کا اعلان کیا ہے۔

Advertisement

مزید پڑھیں

شہباز شریف نیازی قبیلے سے معافی مانگیں، شہبازگل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ شہباز...

پاک، امریکہ تعلقات مضبوط بنیاد پر استوار ہیں، مائیک پومپیو

امریکی سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان تعلقات...

 دونوں ملکوں کے درمیان امن معاہدے کا اعلان سب سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں کیا اور اس معاہدے کو تاریخی فیصلہ قرار دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین معاہدے سے فلسطینی اراضی کے اسرائیل سے الحاق کے پروگرام کو منجمد کر دے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version