Advertisement

میں بھی برسات میں گھومتا رہا لیکن تصاویر نہ بنوائی، وسیم اختر

مئیر کراچی

میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ میں بھی برسات میں گھومتا رہا لیکن تصاویر نہ بنوائی۔

تفصیلات کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سارے اختیارات تو سندھ حکومت کے پاس ہے۔

میئر کراچی نے کہا کہ میری بیٹی اسلام آباد گھوم کے آئی تو سوال کرنے لگی کہ جب اسلام آباد کا اتنا اچھا انفراسٹرکچر ہے تو کراچی کا کیوں نہیں جبکہ پورے شہر قائد میں انفراسٹرکچر ہے ہی نہیں تو اب شہر کے مالکان کا دعویٰ کرنے والوں کو کام کرنا ہوگا۔

اپنے بیان میں وسیم اختر نے یہ بھی اس بار بھی بلدیاتی انتخابات میں پتنگ کو ہی ووٹ ملے گا۔

مئیر کراچی وسیم اختر کا مزید کہنا تھا کہ مئیر شپ ختم ہوجانے کے بعد اسی شہر میں ہی رہوں گا ، میں دوسروں کی طرح اس شہر سے بھاگو گا نہیں کیونکہ جو بھاگ گئے تھے انکا حال آپ نے دیکھا ہے کیسے واپس آئے۔

Advertisement

مزید پڑھیں

کراچی کا سیوریج نظام اتنی بارش برداشت نہیں کرسکتا،وسیم اختر

میئرکراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی میں سیوریج نظام اس...

واضح ڑہے اس سے قبل وسیم اختر نےکہا تھا کہ ہر سال نالے صاف کیے جاتے ہیں اور پیسے خرچ کیے جاتے ہیں، میں 4 سال سے کہہ رہا ہوں کہ ہر سال نالے صاف کرنا مستقل حل نہیں، تین نالے صاف کرنے کے لیے پورا پاکستان آیا ہوا ہے۔

میئر کراچی وسیم اختر نے مزید کہا تھا کہ شہر میں سیوریج کا نظام ٹھیک نہیں اور سمندر تباہ کیے جارہے ہیں، کراچی کے تمام متعلقہ شعبے میئر کے پاس ہونے چاہئیں ،4 سال ہوگئے میئر بنے، پہلی بار سندھ حکومت نے عدالت کے کہنے پر 50 کروڑ روپے نالوں کے لیے دیے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مسئلہ کشمیر کے بغیر بھارت سے کوئی بات نہیں ہوسکتی، وزیراعظم
بابا گرونانک کی 486 ویں برسی، پہلے روز دنیا بھر سے 2 ہزار یاتری کرتارپور پہنچے
تنازعات عالمی امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں،شہبازشریف، عالمی یوم امن پر پیغام
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
Next Article
Exit mobile version