حنا الطاف مداحوں کو زندگی آسان بنانے اور مثبت رہنے کا طریقہ بتا دیا

پاکستان کی معروف اداکار و میزبان حنا الطاف نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو زندگی آسان بنانے اور مثبت رہنے کا طریقہ بتایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ حنا الطاف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کی
حنا الطاف کی جانب سے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلکیشن انسٹا گرام اپنے مداحوں کے لیے ’آسک می ‘ یعنی سوال جواب سے متعلق ایک اسٹوری شیئر کی گئی جس پر حنا الطاف نے اپنے مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے متعدد سوالوں کے دلچسپ جواب دیئے۔
حنا الطاف کی کی ایک مداح کی جانب سے اُن سے پوچھا گیا کہ حنا ہر وقت اتنا مثبت کیسے رہتی ہیں؟
حنا کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے ساتھ ایک وعدہ کیا ہوا ہے، جو پیار اور عزت دے اس بات کو یقینی بنائیں کے اُسے پیار اور عزت لوٹائیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی اُن کے ساتھ عزت سے پیش نہیں آتے ہیں تو اُن کی زندگی میں ایسے لوگوں کی حیثیت ہی نہیں ہے۔
یاد رہے اداکارہ حنا نے اپنے مداح کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ زندگی گزارنے کا یہ سادہ ترین فارمولا ہے اسے ابھی سے پکڑ لیں۔
دوسری جانب حنا کا خود سے متعلق مزید بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ اُنہیں اپنی چیزیں رکھ کر بھول جانے کی عادت بہت بری لگتی ہے ۔
حنا کے مداحوں کی جانب سے اُن سے اور بھی سوالات کیے گئے جن میں اُن کی شادی سے متعلق بھی پوچھا گیا۔
جس پر اداکارہ نے بتایا کہ اُن کی شادی ارینج نہیں بلکہ پیار محبت کی شادی ہے۔
واضح رہے کہ حنا نے کہا کہ وہ اپنی شادی کے بعد سے بہت زیادہ خوش اور پر سکون زندگی گزار رہی ہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

