سارہ خان اور فلک شبیرکی دلکش موسم میں لی گئیں دلفریب تصویریں وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نوبیاہتا جوڑی سارہ خان اور فلک شبیرکی دلکش موسم میں لی گئیں دلفریب تصویریں وائرل ہو گئیں۔
پاکستانی گلوکار فلک شبیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ سے کراچی کے دلکش موسم میں لی گئیں دلفریب تصویر شیئر کیں ہیں۔
my queen 👸 #FalakSarah pic.twitter.com/pnXYZ7R55G
— Falak Shabir (@FalakShabir1) August 7, 2020
نوبیاہتا جوڑی سارہ خان اور فلک شبیر نے کراچی میں ہونے والی مسلسل تیز بارش ساتھ انجوائے کی۔
گلوکار فلک شبیر نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے اہلیہ سارہ خان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری ملکہ،‘
دوسری جانب پاکستانی خوبصورت اداکارہ سارہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر تصویریں شئیر کی۔
سارہ خان کی جانب سے شئیر کی جانے والی تصویر میں اداکارہ نے ایموجیز کا استعمال کیا اور فلک سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ 17 جولائی کو سارہ خان نے اپنی منگنی کی خوبصورت تقریب کی تصویر ہیش ٹیگ ’فلک کی دلہن‘ کے ساتھ شیئر کی تھی جس میں فلک شبیر انہیں شادی کی پیشکش کررہے تھے۔
واضح رہے کہ اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کی جوڑی کو شوبزانڈسٹری کی بہترین جوڑی قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

