Advertisement

جرمن یونیورسٹی ،کچھ نہ کرنے کےبدلے 1900 ڈالر ادا کرنے کا اعلان

جرمنی کی ایک جامعہ کی جانب سے ایک اہم اعلان کیا گیا ہے۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کی ایک جامعہ نے ایک تجربے کے لیے ’ بے کاری فنڈ‘ دینے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت تین افراد کو کچھ نہ کرنے کے لیے 1900 ڈالر کی رقم دی جائے گی۔

یہ رقم ایک تحقیقی منصوبے کے تحت دی جارہی ہےرقم لینے کے بعد رضاکاروں کو ’سرگرمی سے بے عمل ہونا‘ ہوگا۔

اس حوالے سے جامعہ نےکہا ہے کہ اس مقابلے میں شامل افراد کو اپنی بے کاری کا طریقہ منتخب کرنے کا پورا اختیار ہوگا لیکن جامعہ کے ماہرین ان میں سے بہترین کا انتخاب کریں گے۔

پروگرام کے سربراہ فریڈرک وان بوریس نے کہا کہ ’ کچھ نہ کرنا اور فالتو بیٹھے رہنا بہت آسان ہوتا ہے لیکن ہم سرگرم بے سرگرمی کو جاننا چاہتا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ یعنی اگر آپ کہیں کہ آپ ایک ہفتے تک ساکت رہیں گے تو اچھا ہے، لیکن اگر آپ کہیں کہ ایک ہفتے تک نہ ہلوں گا اور نہ ہی کچھ سوچوں گا تو یہ اور بھی اچھا ہے۔

یاد رہے کہ اگر آپ یہ کہیں کہ آپ بالکل نہیں سوئیں گے تو یہ چند دنوں تک ہی ممکن ہے لیکن اگر آپ کا دعویٰ ہے کہ آپ خریداری نہیں کریں گے تو اس کام کا دورانیہ طویل ہوسکتا ہے اس لیے ہر فرد سے بے کار رہنے کی تفصیلات ایک مسودے کی صورت میں مانگی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ جامعہ کی شرط ہے کہ یہ رقم آپ کو اس وقت ملے گی جب آپ اپنے تجربات کی تفصیلی رپورٹ اگلے سال جنوری کے وسط تک جمع کروائیں گے خواہ آپ کامیاب ہوتے ہیں یا ناکام آپ کو رقم ضرور ملے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version