Advertisement

اداکار شان نے مایوس ہونے کی وجہ بتا دی

   پاکستان کے نامور اداکار شان نے حالیہ صورتحال کو مایوسی کی وجہ قرار دیا۔

اداکار شان نے کہا کہ  کراچی میں بجلی سمیت دیگر مسائل کی وجہ سے شدید  مایوس ہوں۔

Advertisement

کراچی کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ  کراچی میں حالیہ بارشوں میں شہر کی تباہی وبربادی نے صوبائی وبلدیاتی حکومتوں کی کارکردگی کی قلعی کھول دی اور ساتھ ہی کے الیکٹرک کی انتظامیہ کو بھی ایک بار پھر سے بے نقاب کردیا ہے۔

اداکار نے کہا کہ  الیکٹرک کی انتظامیہ نے بارش کے باعث مسائل سے پریشان عوام کو 3 دن گزرنے کے باوجود بجلی کی فراہمی معمول پر نہ لاکر مزید پریشانی میں مبتلا کیا۔

یاد رہے کہ کراچی کے بڑھتے مسائل نے جہاں شہریوں کو مایوس کیے رکھا وہیں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے چند فنکاروں نے بھی اس صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پر اداکار شان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں کراچی کے مسائل پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب تک بجلی واپس آئے گی تب تک وہ امید کی کرن واپس لے جاچکی ہوگی۔

 انہوں نے مزید کہا کہ  ہم ہمیشہ کی طرح سب کچھ بھول جائیں گے کہ جیسے یہ مسئلہ کبھی ہوا ہی نہیں اور ایک بار پھر سے اپنے معمول پر آجائیں گے اور دوبارہ ویسے ہی جینے لگیں گے۔

Advertisement

اداکار شان نے مزید کہا کہ آخر کب تک یہ سلسلہ چلتا رہے گا اور ہم ایسے کب تک جیتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ اداکار شان نے ٹوئٹ کے اختتام میں سوالیہ انداز اپنایا اور مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ  اگر آزادی ایسی زندگی جینے کا موقع دیتی ہے تو پھر ایسی آزادی کا کیا فائدہ ہے، اپنی آواز اٹھاو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کبریٰ خان نے پہلے انکار کیا، مگر محبت جیت گئی، گوہر رشید کا انکشاف
ماہرہ خان کراچی کی بدحالی پر مایوس؛ محبت پھر بھی قائم
شعیب ملک نے ثنا سے علیحدگی سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی
عائشہ عمر نے شوبز کے کڑوے سچ سب کے سامنے رکھ دیے
کنزہ ہاشمی مردوں میں کن خصوصیات کو سب سے زیادہ پسند کرتی ہیں؟
شادی بلیک میل کرکے کرائی گئی، فیروز خان کے دوسری بیوی پر سنگین الزامات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version