Advertisement

شہر کو آفت زدہ ڈکلیئر کیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ میں نے شہر کوآفت زدہ  ڈکلیئر کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم بارش  نے  برساتی پانی کی وجہ سے جلوس  کے روٹ میں معمولی تبدیلی کی، اس  وقت صرف تھوڑا سا  پانی یوسف  گوٹھ ، کھارادر اور ڈیفنس میں رہ گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم  سی بی سی کی بھی  مدد کررہے ہیں  کہ پانی کی نکاسی ہو جائے، اس شہر کے ساتھ  ایسا ظلم ہوا ہے کہ  نالے  بند  کر دیئے گئے۔

 مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ رہائشی علاقوں کو کمرشل کردیا گیا جبکہ پارکس رہائشی علاقوں میں  تبدیل  کیے گئے اور ہم کوشش کررہے ہیں کہ پرانی پانی کی نکاسی کی لائینیں بحال کریں۔

مزید پڑھیں

سندھ حکومت کی پہلی سندھ ایمرجنسی سروس کا آغاز

سندھ حکومت کی جانب سے  پہلی ریسکیو 1122 سندھ ایمرجنسی سروس کا...

عوام کی تکلیف کی وجہ سے میں خود دورے پر آیا ہوں

 سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ عوام کی تکلیف کا...

Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ  کا کہنا تھا کہ میں نے کے الیکٹرک  کے دفتر کا دورہ بھی کیا، کے الیکٹرک  کے ساتھ  مکمل تعاون  کررہے ہیں تاکہ اُن کی  انسٹالیشنز سے پانی نکال سکیں۔

مراد علی شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے کے الیکٹرک کو کہا ہے کہ ایس او پیز بنائیں ، جس کے تحت انسٹالیشنز سے پانی کی نکاسی  یقینی ہو جبکہ ڈی سی جانی نقصانات، پراپرٹی نقصانات اور مالی نقصانات  کا سروے  کررہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم کوشش کریں گے کہ وفاق  سے مدد لے کرعوام کو مالی ریلیف دیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کے علاقے کھارادر کا دورہ کیا تھا۔

دورے کے دوران وزیراعلیٰ سندھ  کا کہنا تھا کہ کھارادر میں بارش کے بعد گٹر چوک ہوگئے ہیں، واٹر بورڈ اور کے ایم سی کی 20 گاڑیاں پانی صاف کرنے کے لیے لگائی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے صفائی کے لیے الگ ٹیم لگائی ہے جو علاقے کو واش بھی کرے گی،  عوام کی تکلیف کی وجہ سے میں خود دورے پر آیا ہوں، کوشش ہے کہ شام تک سارا علاقہ کلیئر ہوجائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
دوحہ اجلاس: امیر قطر کا اسلامی ممالک کو متحد ہوکر فلسطینی عوام کی حمایت کا مطالبہ
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
ایشیا کپ: میچ ریفری کی تبدیلی تک پاکستان کا مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version