اعجاز اسلم نے پاک فوج کا شکریہ ادا کردیا

پاکستان کے معروف اداکار اعجاز اسلم نے موسلادھار بارشوں کے بعد کراچی کی صورتحال کنٹرول رکھنے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کردیا۔
اداکار اعجاز اسلم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاک فوج کی امدادی کارروائیوں کی تعریف کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا۔
https://twitter.com/aijazz7/status/1291787604883656706
اعجاز اسلم نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ وہ بارش کے پانی کی نکاسی کا موثر انداز میں انتظام کرنے پر پاک فوج کے شکر گزار ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ پاک فوج نے اپنی بروقت کارروائیوں سے کراچی والوں کو ایک بڑی تباہی سے بچا لیا ہے۔
یاد رہے کہ کراچی میں مون سون کی بارشوں میں پاک فوج نے سول انتظامیہ کی مدد کے لیے ریلیف آپریشن کا آغاز کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فوج کی ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں مصروف ہیں اور ڈی واٹرنگ پمپس سمیت ضروری حفاظتی سامان کے ساتھ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
واضح رہے کہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ نشیبی علاقوں سے پانی نکالا جا رہا ہے جبکہ پانی میں پھنسے لوگوں کو ریسکیو بھی کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

