Advertisement

ن لیگ چاہتی ہے نیب کو منی لانڈرنگ سے نکال دیا جائے، شہزاد اکبر

شہزاد اکبر

ؤمعاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ ن لیگ چاہتی ہے نیب کو منی لانڈرنگ سے نکال دیا جائے تاکہ ان کیخلاف کیس ختم ہوجائے اور نیب اینٹی منی لانڈرنگ پر تفتیش نہ کرے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ احسن اقبال نے اینٹی منی لانڈرنگ ترامیم پر سفید جھوٹ بول کر ایک بار پھر قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ منی لانڈرنگ بل میں کسی کو 170 دن تو کیا ایک دن قید کی شق نہیں، چیلنج ہے اسمبلی میں شق وار مذاکرہ کرلیں، قوم جان لے گی سچ کیا ہے۔

معاون خصوصی برائے احتساب نے یہ بھی کہا کہ اصل ایشو نیب اور آ احسن اقبال کی ذاتی منی لانڈرنگ ہے، اینٹی منی لانڈرنگ ترمیم میں کسی کو گرفتار کرنے کی بات جھوٹ ہےجبکہ ترامیم فیٹف کی تحریری سفارشات کے تحت کی جارہی ہیں۔

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے نکات کو واضح کیا جارہا ہے، ترمیم کے ذریعے رپورٹنگ پوائنٹس کی تعداد بڑھائی جارہی ہے۔

Advertisement

مزید پڑھیں

نیب آفس ہنگامہ آرائی ، گرفتار ن لیگی کارکن جیل منتقل

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی گزشتہ دن پیشی...

معاون خصوصی برائے احتساب کا یہ بھی کہنا تھا کہ ترامیم میں بینیفشل اونر کی وضاحت بہتر طریقے سے کی جارہی ہے، ایکٹ 2010 میں جو کمی ہے اسے پورا کیا جارہا ہے۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ معاون خصوصی نے بتایا کہ اینٹی منی لانڈرنگ ترمیم کے بعد سزا کی مدت 5 سےبڑھا کر10سال ہوگی اور جرمانے میں اضافہ کیا جائے گا۔

معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے مزید کہا کہ نیب نے شہباز شریف کیخلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کردیا ہےجبکہ شہباز شریف فیملی کیخلاف منظورپاپڑ والا، جی این سی، اور راشد کرامت والا کیس فائل کردیا ہے اور یہ ہے وہ این آر او جو یہ مانگ رہے ہیں جو انہیں کسی صورت نہیں ملے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
Next Article
Exit mobile version