Advertisement

محکمہ موسمیات نے شدید بارشوں کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بدھ سے جمعہ کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون ہوائیں داخل ہوں گی جس کی وجہ سے آئندہ 3 سے 4 روز کے دوران ملک بھر میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ سےجمعے  کےدوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں اکثر مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بارشوں کی خوشخبری سنادی

دوسری جانب اس دوران اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، ایبٹ آباد، چارسدہ، مردان، پشاور، نوشہرہ اور کشمیر میں موسلادھار بارش کی توقع ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے وقفے وقفے سے بوندا باندی ہوئی۔ صدر، آئی آئی چند ریگر روڈ، گلستان جوہر، کلفٹن اور ملیر میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا تھا۔

سپرہائی وے، سرجانی، سہراب گوٹھ ، فیڈرل بی ایریا، خداداد کالونی اور طارق روڈ میں بھی بونداباندی ہوئی تھی

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ای چالان سسٹم کا نفاذ؛ ٹریفک اہلکاروں کے ضلعی پولیس میں تبادلوں پر پابندی عائد
مسلم لیگ ق کا 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کا اعلان
وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دے دی
شہداءِ نومبر، لیفٹیننٹ کرنل محمدحسن حیدر شہیدسمیت 4 شہداءکی دوسری برسی
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
پیپلزپارٹی نے 27 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کی کن شقوں پراتفاق نہیں کیا؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version