Advertisement

نکاسی آب بھی کے الیکٹرک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، ترجمان کے الیکٹرک

ترجمان کے الیکٹرک

ترجمان کے الیکٹرک نور افشاں نے کہا ہے کہ نکاسی آب بھی کے الیکٹرک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ترجمان کے الیکٹرک نور افشاں  نے اپنے ایک  ویڈیو بیان   میں کہا کہ کراچی کے کچھ علاقوں میں 100ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔

نور افشاں نے اپنے بیان میں کہا کہ سرجانی،گلستان جوہر اور بن قاسم میں پانی کی نکاسی نہیں ہورہی جبکہ کئی علاقوں میں پانی جمع ہے اور  کہیں کہیں گھروں میں داخل ہوچکا ہے۔

 ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ ہمیں شہریوں کی شکایات موصول ہوئی ہیں لیکن انسانی جانوں کے تحافظ کیلیے کچھ علاقوں کی بجلی کی سپلائی روکی گئی ہے۔

Advertisement

نور افشاں کا یہ بھی کہنا تھا کہ حالیہ بارشوں میں سیکڑوں فیڈرز کی سپلائی خود معطل کی گئی  کیونکہ نکاسی آب بھی کے الیکٹرک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک نور افشاں کا مزید کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کے تنصیبات کے قریب پانی جمع ہے جبکہ تنصیات کے قریب پانی کی وجہ سے بجلی بحال نہیں کرسکتے اور پانی کی مکمل نکاسی کے بعد ہی بجلی کی بحالی ممکن ہے۔

دوسری جانب ذرائع کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بارش کے بعد کے الیکٹرک کے 600 سے زائد  فیڈرز ٹرپ کر گئے ۔

مزید پڑھیں

 مونسون کے چھتیس سالہ رین ریکارڈ ٹوٹنے کی تصدیق

محکمہ موسمیات نے مونسون کے چھتیس سالہ رین ریکارڈ ٹوٹنے کی تصدیق...

ذرائع کے الیکٹرک کے مطابق سرجانی ٹاؤن،میں 4 روز سے بجلی بند ھے جبکہ پی آئی بی کالونی میں 10 گھنٹے سے بجلی بند ہے اور نارتھ کراچی ، اورنگی ٹاؤن ، گلستان جوہر ، لیاقت آباد ، ملیر ، گڈاپ اور بن قاسم ، قیوم آباد لانڈھی ملیر سمیت مختلف علاقوں میں صبح سے بجلی بند ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version