Advertisement

سندھ حکومت کے سب سے نالائق وزیر وزیر بلدیات ہیں ، خرم شیر زمان

سندھ حکومت

صدرپی ٹی آئی کراچی خرم شیرزمان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے سب سے نالائق اور نااہل وزیر وزیر بلدیات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صدرپی ٹی آئی کراچی خرم شیرزمان نےاپنے ایک بیان میں کہا کہ بارش کے بعد سندھ حکومت کی روائتی غفلت نظر آرہی ہے۔

اپنے بیان میں خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے کراچی کی قسمت میں ڈوبنا لکھ دیا ہے جبکہ اپنی کارکردگی درست کرنے کی بجاء دوسرے صوبوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

صدرپی ٹی آئی کراچی نے کہا کہ سندھ حکومت 4 وزیر بلدیات ہونے کے باوجود مسلسل ناکامی کے جھنڈے گاڑ رہی ہے جبکہ اتنی تنقید کے باوجود ذرا سی بھی شرم سندھ حکومت کے قریب سے نہیں گذری۔

مزید پڑھیں

سندھ حکومت کراچی کے حالات بدلے، خرم شیر زمان

صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ...

Advertisement

خرم شیرزمان نے یہ بھی کہا کہ سندھ حکومت کے سب سے نالائق وزیر وزیر بلدیات ہیں جبکہ وزیر بلدیات پی پی قیادت کی چمچا گیری کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔

صدرپی ٹی آئی کراچی خرم شیرزمان نے مزید کہا کہ سکھر کا بیڑا غرق کرنے والے کو صوبے کو تباہ کرنے کا ٹاسک دیا گیا، این ڈی ایم اے اور پاک فوج شہر کراچی میں شہریوں کی مدد کرے۔

یاد رہے کراچی میں تیز بارش کے بعد مختلف سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے شدید ٹریفک جام ہوگیا ہے۔

ناگن چورنگی، گرومندر سے تین ہٹی ، نیپا سے سفاری پارک ، انچولی سے سہراب گوٹھ ، بلوچ کالونی سے عوامی مرکز، محمود آباد سے نرسری ، ڈرگ روڈ سے میلینیم مال  پر شدید ٹریفک جام ہے۔

اس کے علاوہ  جناح بریج ، ریجنٹ پلازہ سے عائشہ باوانی ، تبت سینڑ سے صدر موبائل مارکیٹ تک بھی ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خیبرپختونخوا؛ سیکیورٹی فورسز کی دو کامیاب کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 3 دہشت گرد ہلاک
سینیٹ اجلاس کل طلب؛ 18 نکاتی ایجنڈا جاری
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version