Advertisement

افغان طالبان کا وفد آج رات پاکستان پہنچے گا

افغان طالبان

افغان طالبان کا وفد وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی دعوت پر آج رات پاکستان پہنچے گا۔

ذرائع کے مطابق افغان طالبان کے سیاسی دفتر کا وفد ملا عبدالغنی برادر کی قیادت میں اسلام آباد پہنچ رہا ہے جبکہ یہ وفد وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی دعوت پر پاکستان آرہا ہے۔

ذرائع کا دعوی ہے کہ افغان طالبان کا وفد دوحہ سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوگیا وفد افغان دھڑوں کے درمیان مفاہمتی عمل کے حوالے سے پاکستانی قیادت سے بات چیت کرے گا۔

یاد رہے گزشتہ ماہ افغان طالبان نے ’افغان امن معاہدے‘ کے تحت اور اپنے وعدے کے مطابق ایک ہزار سرکاری قیدیوں کو رہا کیا تھا۔

طالبان کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ’قیدیوں کی رہائی کا مقصد افغانستان کے مسائل کو پر امن طریقے سے حل کرنا ہے جس کے لیے ہم ہر وقت تیار ہیں‘۔

Advertisement

مزید پڑھیں

افغان طالبان کی جانب سے عید الاالضحی کے موقع پر افغانستان میں جنگ بندی کا اعلان

افغان طالبان کی جانب سے عید الاالضحی کے موقع پر افغانستان میں...

علاوہ ازیں افغان طالبان کی جانب سے عید الاالضحی کے موقع پر افغانستان میں تین روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا۔

عید کی جنگ بندی کا مقصد ہموطنوں کو عید الاالضحی کے موقع سلامتی اور اطمینان کے گزارنے کا موقع فراہم کرنا ہے، افغان طالبان کے بیان میں کہا گیا تھا کہ اگر اس دوران اگر مخالفین کی جانب سے کوئی کارروائی کی گئی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا تھا کہ جنگ بندی کے دوران افغان طالبان حکومتی کنٹرول والے علاقوں میں داخل نہیں ہوں گے نہ ہی حکومتی اہلکاروں کو طالبان کے زیر اثر علاقوں میں داخلہ کی اجازت دی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version