Advertisement

یکم ستمبر ، پیٹرول کی قیمتوں کا تعین ہر 15 روز بعد ہوگا

پیٹرول کی قیمتوں

یکم ستمبر سے پیٹرول کی قیمتوں کا تعین پندرہ روز کی بنیاد پر ہوگا جس کے تحت ہر پندرہ روز بعد نئی قیمتیں جاری کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت توانائی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین پندرہ روز کی بنیاد پر یکم ستمبر سے شروع کیا جائے گا۔

ترجمان وزارت توانائی نے مزید کہا کہ ملک میں یکم ستمبر سے یورو فائیو ڈیزل اور پیٹرول متعارف کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، یکم ستمبر کے بعد آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو یورو فائیو سے کم پیٹرولیم مصنوعات کی در آمد کی اجازت نہیں ہوگی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ہر 15 روز بعد تبدیل کرنے کا فیصلہ

 یاد رہے اس سے قبل اسلام آبا د میں مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس ہوا جس میں حکومت نے  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ہر 15 روز بعد تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Advertisement

اجلاس  میں  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تبدیل کرنےکی تجاویز منظور کر لی گئیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ  اجلاس میں 3 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمدکرنےکی بھی منظوری دے دی گئی جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کےتعین کےطریقہ کارکابھی جائزہ بھی لیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی کتنی کمی؟
27 ویں آئینی ترمیم پر حکومت کی مشاورت تیز، منظوری میں جلد بازی نہ کرنے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version