Advertisement

عالمی وبا تو کچھ نہیں،دنیا میں کیا ہونے والا ہے،دنیا کے امیر ترین آدمی نے خبردار کر دیا

مائیکروسافٹ کمپنی کے بانی بل گیٹس ارب پتی امریکی شخصیت بل گیٹس نے پیش گوئی کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بل گیٹس نے پیش گوئی کی ہے کہ ہمیں ایک ماحولیاتی بحران کا سامنا کرنا ہو گا جس کے اثرات عالمی وبا سے زیادہ برے ہوں گے۔

خیال رہے کہ بل گیٹس نے اپنے بلاگ میں لکھا کہ کرونا کی وبا جتنی بھی دہشت ناک ہو ، ماحولیات کی تبدیلی اس سے زیادہ بری ہو سکتی ہے۔

بل گیٹس نے توقع ظاہر کی کہ دنیا کو قریبی دہائیوں کے دوران ماحولیات کی تبدیلی کے حوالے سے سب سے بڑے بحران کا سامنا ہو گا۔

اس حوالے سے انہوں نے واضح کیا کہ کرونا وائرس کے سبب اموات کا تناسب ہر ایک لاکھ کی آبادی میں 14 افراد کی وفات تک پہنچ گیا ، جب کہ آئندہ 40 برسوں میں زمین پر درجہ حرارت بڑھنے کے سبب اموات کا تناسب سال 2100 سے قبل 5 گنا بڑھ جائے گا۔

Advertisement

دوسری جانب بل گیٹس نے زور دیا کہ ماحولیات کی تبدیلی کا مقابلہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں گیسوں کے اخراج کو کم کرنے کی ضرورت ہے جو عالمی درجہ حرارت میں اضافے کا سبب ہیں۔

جبکہ اخراج کی سطح کو کنٹرول کرنے کے لیے سائنسی ایجادات کا استعمال کیا جائے۔

واضح رہے کہ مائیکروسافٹ کے بانی کے مطابق ماحولیاتی تبدیلی کی روک تھام کے اقدامات ترقی پذیر ممالک میں بھی کیے جانے چاہئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مراکش کے ساحل پر المناک منظر، ہر آنکھ کو رنجیدہ کردیا
غزہ میں جنگ بندی کے باجود اسرائیلی حملوں میں مزید 3 فلسطینی شہید
یرغمالیوں کی لاشوں کی حوالگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، اسرائیلی وزیراعظم
حماس معاہدےپرعمل نہیں کرتی تواسرائیل دوبارہ لڑائی شروع کرسکتاہے،ڈونلڈٹرمپ
چین کے ساتھ ٹرمپ کا تجارتی تعلقات ختم کرنے پر غور
امریکا میں بھارتی نژاد سابق اعلیٰ عہدیدار حساس دفاعی معلومات رکھنے پر گرفتار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version