Advertisement

اداکار احد رضا میر نے اپنے ناخوش ہونے کی وجہ بتا دی

پاکستان شوبزانڈسٹری کے نامور اداکار احد رضا میر عالمگیر نے لندن میں  تھیٹر کے موخر ہونے پر ناخوش ہونے کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکار احد رضا میر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ عالمی وبا کے باعث رواں سال برطانیہ میں تھیٹرکرنے سے محروم رہیں گے۔

اداکار نے لکھا کہ بدقسمتی سے اس سال ہم تھیٹر نہیں کریں گے، روز تھیٹر اور میں نے ہیملٹ کی پروڈکشن اگلے سال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ ہیملٹ عظیم انگریزی مصنف اور ناول نگار ولیم شیکسپیئر کی تصنیف ہے جسے روز تھیٹر کی جانب سے لندن میں پیش کیا جانا تھا لیکن اب اسے 2021 تک موخر کردیا گیا ہے۔

Advertisement

دوسری جانب گزشتہ سال ماہِ جون میں کینیڈا میں ہونے والی ایک ایوارڈ شو کی تقریب میں بہترین انٹرنیشنل تھیٹر اداکار کا ایوارڈ جیتا تھا۔

یاد رہے کہ احد کو یہ ایوارڈ مقبول تھیٹر پلے ’ہیملٹ اے گھوسٹ اسٹوری‘ میں بہترین پرفارمنس پر دیا گیا۔

واضح رہے کہ احد رضا میر نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی لکھا کہ تھیٹر کا یوں موخر کیا جانا ایک عجیب تجربہ ہے لیکن ہم سب مل کر شیکسپیئر کے لفظوں کا جادو جگانے کیلئے جلد ملیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version