Advertisement

کچھ لوگ زیادہ کھانا کھانے کے بعد بھی موٹے کیوں نہیں ہوتے؟ ڈاکٹرز نے وجہ بتا دی

یہ حقیقت ہے بہت سے لوگ ایسے ہوتے ہیں جو حد سے زیادہ کھا پی کر بھی سلم اور سمارٹ رہتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ آج کل تو ایسے لوگوں کو خوش نصیب سمجھا جاتا ہے کیونکہ وزن نامی بلا جب پیچھے لگ جائے تو آسانی سے جان نہیں چھوٹتی۔

یاد رہے یہاں ایسے لوگوں کی بات ہو رہی ہے جن پر کسی قسم کی چربی نہیں چڑھتی تو آخر ایسا کیوں ہوتا ہے؟

اس حوالے سے امریکن یونیورسٹی کی پروفیسر کیتھلین میلنسن کے مطابق یہ انسان کے جینیاتی رویوں پر اثر انداز ہوتا ہے اس کا تعلق ہر گز غذا سے نہیں ہوتا ہے۔

Advertisement

انہوں  نے بتایا کہ کچھ افراد زیادہ متحرک یا چلنے کے عادی ہوتے ہیں، جبکہ ایسے شواہد بھی موجود ہیں کہ کچھ افراد جینیاتی طور پر ایسے ہوتے ہیں کہ وہ اپنے جسموں کو ہر وقت متحرک رکھنا پسند کرتے ہیں۔

دوسری جانب ان کے مطابق اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ کسی کا میٹابولزم دوسروں سے زیادہ تیز ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ میٹابولزم دوسروں سے زیادہ تیز ہونے کی ہی وجہ سے غذا اندر جاتے ہی بوسٹ ہونے لگتی اور جسم پر چربی چڑھنے نہیں دیتی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اعصابی نظام کے سگنلز اور خون میں گردش کرنے والے ہارمونز ہمیں بھوک یا پیٹ بھرنے کے بارے میں بتاتے ہیں۔

پروفیسر کیتھلین میلنسن نے بتایا کہ یہ نظام کچھ افراد میں دوسروں کے مقابلے میں زیادہ حساس ہوتا ہے۔

شتہ سال سوئٹزر لینڈ میں ہونے والی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا تھا کہ قدرتی طور پر دبلے پتلے رہنے والے افراد کا وزن اس لیے معمول پر رہتا ہے کیونکہ ان کی چربی کے خلیات جینیاتی طور پر زیادہ موثر طریقے سے کام کرتے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ ماہرین کیتھلین میلنسن نے اہم راز بتایا کہ ایک اہم ہارمون لیپٹین ہے جو زیادہ حساس نظام والے فرد میں کم ہوتا ہے اور جن میں زیادہ متاثر ہوتا ہے وہ جلدی موٹے نہیں ہو پاتے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version