Advertisement

زندگی میں شادی کے علاوہ بھی کرنے کو بہت کچھ ہے، محب مرزا

پاکستان کے معروف اداکار محب مرزا نے اپنی سابقہ اہلیہ کی دوسری شادی کے بعد ایک صارف کی جانب سے کیے جانے والے سوال پر کیا جواب دیا؟

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار سے اُن کی ایک مداح نے کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ بےچینی سے محب کی شادی کی خبر کے انتظار میں ہیں۔‘

صارف کی جانب سے کیے جانے والے سوال پر اداکار نے کہا کہ زندگی میں شادی کے علاوہ بھی کرنے کو بہت کچھ ہے۔

محب مرزا نے اپنی پرستار کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ زندگی میں کرنے کو اور بھی بہت کچھ ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پیغام میں محب مرزا کا کہنا تھا کہ وقت کبھی ایک سا نہیں رہتا۔

اداکار محب مرزا نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں لوگوں کو مشورہ دیا کہ وقت کے اتار چڑھاؤ سے پریشان ہونے کے بجائے ہمیشہ مثبت رہیں۔

انہوں نے مداحوں سے کہا کہ یاد رکھے کہ وقت کبھی بھی ایک جیسا نہیں رہتا اگر اچھا وقت نہیں رہا تو بُرا بھی گزر جائے گا۔

محب مرزا کی سابقہ اہلیہ آمنہ شیخ نے حال ہی میں معروف کاروباری شخصیت سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔

خیال رہے کہ محب مرزا اور آمنہ شیخ کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی اور گزشتہ برس محب مرزا نے ایک پروگرام میں اس کی تصدیق کی تھی۔

Advertisement

دوسری جانب محب مرزا نے ایک ٹی وی شو میں میزبان کے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ وہ اپنی اہلیہ سے الگ ہوگئے ہیں۔

تاہم محب مرزا نے آمنہ شیخ سے علیحدگی سے متعلق کوئی تفصیل نہیں بتائی تھی اور کہا تھا کہ اب وہ ساتھ نہیں رہتے۔

واضح رہے کہ مرزا اور آمنہ شیخ نے 2005 میں شادی کی تھی اور شادی کے 10 برس بعد اگست 2015 میں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شو ’لازوال عشق‘ پر تنقید؛ عائشہ عمر کی وضاحت سامنے آگئی
بھارت نے پاکستان کا مقبول گانا "بول کفارہ" ایک بار پھر کاپی کرلیا
ماڈلز سبحان عمیس اور عبیر اسد کی راہیں جدا؛ 7 ماہ بعد شادی ختم
صبا قمر کی شادی کی خبریں زیر گردش؛ مداحوں نے حیران کن پیشگوئیاں کردیں
استاد امانت علی خان کو بچھڑے 51 برس بیت گئے
سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے ڈیل؟ ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version