Advertisement

 مونسون کے چھتیس سالہ رین ریکارڈ ٹوٹنے کی تصدیق

مونسون

محکمہ موسمیات نے مونسون کے چھتیس سالہ رین ریکارڈ ٹوٹنے کی تصدیق کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق فیصل بیس میں سب سے زیادہ بارش 1984میں 298.4ملی میٹر ریکارڈ ہوئی جبکہ رواں ماہ اگست میں ابتک  فیصل بیس میں 345ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسرور بیس میں سب سے زیادہ بارش 2007میں 272ملی میٹر ریکارڈ ہوئی جبکہ رواں ماہ اگست میں ابتک  مسرور بیس میں 228.5ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ میں  مزیدکہا گیا ہے کہ ایم او ایس اولڈ ائیر پورٹ میں سب سے زیادہ بارش 1979میں 262.5ملی میٹر ریکارڈ ہو جبکہ رواں ماہ اگست میں ابتک ایم او ایس اولڈ ائیر پورٹ میں 168.9ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

یاد رہے اس سے قبل محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بارش کا ریکارڈ جاری کیا ہے۔

Advertisement

مزید پڑھیں

کراچی ، سب سے زیادہ بارش گلشنِ حدید میں ریکارڈ

محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی...

محکمہ موسمیات کے مطابق  سب سے زیادہ بارش گلشنِ حدید میں 105 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، لانڈھی میں 45 اعشاریہ 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

شہرقائد کے انٹر نیشنل ایئرپورٹ جناح ٹرمینل پر 11اعشاریہ 4ملی میٹر، نارتھ کراچی میں 4 اعشاریہ 2، ناظم آباد میں 2، سرجانی ٹاؤن میں 2 اعشاریہ 6، یونیورسٹی روڈ پر 8 اعشاریہ 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی کے علاقے سعدی ٹاؤن میں 10 اعشاریہ 1 ملی میٹر جبکہ فیصل بیس پر 13 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
قطر پر اسرائیلی حملہ امت مسلمہ پر حملہ ہے، دوحہ سمٹ میں وزیراعظم کا دوٹوک مؤقف
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
دوحہ اجلاس: امیر قطر کا اسلامی ممالک کو متحد ہوکر فلسطینی عوام کی حمایت کا مطالبہ
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version