Advertisement

صدر ٹرمپ نے ایک انتظامی حکم نامے پر دستخط کردئے

نیشنل ایمرجنسی

امریکی صدر صدر ٹرمپ کا حکم ہے کہ حکومت ضروری ادویات امریکی کمپنیوں سے خریدے۔

 غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حکم نامے کے تحت حکومت کیلئے لازم ہے کہ وہ ‘ضروری ادویات’، غیر ملکی کمپنیوں کی بجائے امریکی کمپنیوں سے خریدیں۔

امریکی صدارتی حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کو متعدی امراض کے پھیلاؤ، کیمیاوی، حیاتیاتی، تابکاری اور جوہری خطرات سے اپنے شہریوں، اہم بنیادی ڈھانچے، افواج اور معیشت کو تحفظ دینا ہو گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے صدارتی حکم نامہ میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ انتہائی اہم ہے کہ ہم ضروری ادویات، ماسک، دستانے، حفاظتی چشموں اور وینٹی لیٹروں سمیت دیگر طبی ساز و سامان کیلئے، غیر ملکی مینوفیکچرنگ پر انحصار کم کریں۔

 صدراتی حکم نامہ میں کہا گیا کہ ان چیزوں کی ممکنہ قلت کے خطرے کو کم کرنے کیلئے صحت سے متعلق اپنے ملکی شعبے کو متحرک کیا جائے۔

Advertisement

اس حوالے سے وائٹ ہاؤس کے مشیر برائے تجارت  نے بتایا کہ امریکی حکومت ضروری ادویات کی ایک فہرست مرتب کرے گی۔

یاد رہے کہ پیٹر نیوارونے کہا کہ فہرست مرتب کے بعد انہیں چین جیسے غیر ممالک سے خریدنے کی بجائے،امریکی کمپنیوں سے خریدے گی۔

واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس کے مشیر برائے تجارت نے بتایا کہ اس سے ادویات کی قیمتوں کو کم کرنے کیلئے درکار مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجی کو بھی فروغ مل سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لوگوں کے حق خودارادیت کو بے دردی سے دبایا جا رہا ہے، منیر اکرم
سعودی عرب میں کام کرنے کے خواہشمندوں کیلئے تشویشناک خبر آگئی
جنوبی برازیل میں شدید بارشوں سے 10 افراد ہلاک
سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا نیٹ ورک بے نقاب
روس نے شہریت کی درخواست کیلئے با حجاب تصویر کی اجازت دے دی
اچانک دو روزہ تعطیل کا اعلان کردیا گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version