یوٹیوب چینل بنانے کا ارادہ کیوں نہیں رکھتی،سارہ خان نے اہم انکشاف کر دیا

پاکستان کی معروف اداکارہ سارہ خان نے یوٹیوب چینل نہیں بنانے کی اہم وجہ بتا دی ہے۔
اداکارہ سارہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کی جس میں انہوں نے یوٹیوب چینل نہیں بنانے کی دلچسپ وجہ بتائی۔
ادکارہ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ وہ کبھی بھی یوٹیوب پر نہیں آسکتیں کیونکہ یوٹیوب پر بہت زیادہ بولنا پڑتا ہے اور وہ زیادہ بول نہیں سکتیں۔
سارہ خان نے بتایا کہ کہ ان کا اداکاری کو ہی آگے لے کر چلنے اور کامیاب ہونے کا ارادہ ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے متعدد اداکار اور اداکاراؤں کی جانب سے یوٹیوب چینل چلایا جا رہا ہے جس میں اداکارہ اقرا عزیز، فیصل قریشی، عائشہ عمر، صبا قمر اور دیگر اداکارائیں بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ عائشہ عمر، صبا قمر، جنید خان اور اقرا عزیز کے بعد اداکار اسامہ طاہر نے بھی لاک ڈاؤن کے دوران بوریت سے بچنے اور مداحوں کو محظوظ کرنے کے لیے یوٹیوب پر چینل کھولا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

