امریکی پاپ اسٹار کیٹی پیری کے ہاں بیٹی کی پیدائش

امریکی پاپ اسٹار کیٹی پیری اور اداکار اورلینڈو بلوم کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ ان کی پہلی اولاد ہے،جس کا نام کیٹی پیری اور اداکار اورلینڈو بلوم نے اپنی بیٹی کا نام ڈیسی ڈوو بلوم رکھا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یونیسف نے خیر سگالی سفیر کیٹی پیری کی والدہ بننے کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں فیملی میں اضافے کی مبارکباد دی۔
Welcome to the world, Daisy Dove Bloom! We are honoured to introduce Goodwill Ambassadors @KatyPerry and Orlando Bloom's new bundle of joy.
Advertisement“We are floating with love and wonder from the safe and healthy arrival of our daughter."
— UNICEF (@UNICEF) August 27, 2020
یاد رہے کہ پاپ اسٹار کیٹی پیری نے رواں برس چار مارچ کو اپنا نیا گانا ریلیز کرنے کے ساتھ ہی اپنے حاملہ ہونے کا بھی اعلان کیا تھا۔
اپنے حاملہ ہونے کے حوالے سے کیٹی پیری کا کہنا تھا کہ ’میں چاہتی تھی مداحوں کو سب کچھ بتاؤں لیکن ایک ایسے انداز سے بتاؤں جو بہتر ہو۔
انہوں نے کہا کہ میں موسیقی کی زبان سے ہی مداحوں کے ساتھ بات کرتی ہوں اور یہ خبر بتانے کے لیے بھی اس کا ہی انتخاب کیا۔‘
خیال رہے کہ کیٹی پیری نے 2010 میں برطانوی اداکار رسل ایڈورڈ کے ساتھ شادی کی تھی جبکہ دو سال بعد ہی ان دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی۔
واضح رہے کہ گلوکارہ 2016 سے اداکار اورلینڈو بلوم کے ساتھ تعلقات میں ہیں اورلینڈو بلوم نے 2019 میں کیٹی پیری کے ساتھ منگنی کی تھی جبکہ خبریں ہیں کہ جلد یہ دونوں شادی کرکے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News