Advertisement

امریکی گلوکارہ سلینا گومز اپنے مداحوں کی ذہنی صحت سے متعلق فکرمند

امریکی گلوکارہ سلینا گومز نے عالمی وبا کے دوران اپنے مداحوں کی اعصابی صحت سے متعلق فکرمندی کا اظہار کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی گلوکارہ نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران اپنے مداحوں سے کہا کہ وہ اپنے احساسات کے بارے میں اپنے اہلِخانہ اور دوستوں کو بتائیں۔

اس حوالے سے گلوکارہ سلینا گومز کا کہنا تھا کہ یہ دیکھ کر دکھ ہوتا ہے کہ ان کا کوئی مداح کوویڈ-19 کے دوران اب بھی ایڈجسٹ ہونے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔

سلینا گومز نے بتایا کہ وہ اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ کے بغیر مشکل حالات سے نہیں گزر پاتیں۔

یاد رہے کہ رواں برس اپریل میں سلینا گومز نے بتایا تھا کہ وہ ایک ذہنی بیماری میں مبتلا ہیں۔

Advertisement

تاہم حالیہ انٹرویو کے دوران جب ان سے ’ریئر اپمکٹ فنڈ‘ سے متعلق سوال کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ یہ وہ موضوع ہے جو ان کے دل کے بے حد قریب ہے۔

اس فنڈ کے تحت 10 کروڑ امریکی ڈالر جمع کرنا ہیں تا کہ پسماندہ علاقوں میں ذہنی امراض کے علاج کے لیے سروسز فراہم کی جاسکیں۔

سلینا کا کہنا تھا کہ میں ذہنی امراض اور اپنی کہانی سے متعلق سنجیدہ رہی ہوں، لہٰذا میں جانتی تھی کہ یہ (فنڈ) وہ ہے جس سے مجھے منسلک ہونا چاہیے۔

واضح سلینا نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ لوگوں سے رابطہ ہی مجھے مضبوط بناتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version