Advertisement

سندھ کی تقسیم کے خلاف ہر سازش کو رد کرے گی، خرم شیرزمان

شيرزمان

پی ٹی آئی رہنماء خرم شيرزمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سندھ کی تقسیم کے خلاف ہر سازش کو رد کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کے خطاب پر پی ٹی آئی رہنماء خرم شيرزمان نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ لاشیں گرانے اور صوبے کی باتیں قابل مذمت ہیں۔

اپنے بیان میں پی ٹی آئی رہنماء خرم شيرزمان نے کہا کہکراچی سندھ کے 6 کروڑ لوگوں کے سر کا تاج ہے جبکہ کراچی نے ہمیشہ انتشار کی سیاست کو رد کیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ تحریک انصاف صوبے سندھ کی بہتری اور ترقی چاہتی ہے اور سندھ کے عوام کی مرضی کے  بغیر اس قسم کا مطالبہ قبول نہیں ہوگا۔

خرم شيرزمان نے یہ بھی کہا کہ ایم کیو ایم  پاکستان کی قیادت الگ صوبے کی بجاء شہر کراچی کی ترقی پر توجہ مرکوز کرے۔

Advertisement

پی ٹی آئی رہنماء خرم شيرزمان نے مزید کہا کہ بٹوارے کی باتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے مترادف ہے جبکہ تحریک انصاف سندھ کی تقسیم کے خلاف ہر سازش کو رد کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
Advertisement
Next Article
Exit mobile version