Advertisement

اداکار فیروز خان کا پولیو ورکرز کو خراج تحسین

فیروز خان

فیروز خان کے فنکاروں کے نمبرز لیک کرنے کی وجہ سامنے آ گئی

پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار فیروزخان نے انسداد پولیو مہم کارکنان کو خراج تحسین پیش کردیا۔

فیروز خان نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں  ایک ماں بیٹے موجود ہیں جو دونوں پولیو ورکر ہیں اور بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر گھر واپس جارہے ہیں۔

ان دونوں کی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

یاد رہے کہ 21 ستمبر سے کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں مہم کے دوران پولیو ٹیموں کے ساتھ لیویز، پولیس، ایف سی کی سخت سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔

Advertisement

دوسری جانب چمن ضلع بھر میں5 روزہ مہم کے دوارن ایک لاکھ 45 ہزار بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

ملتان ڈویژن میں پولیو مہم کے دوران 23 لاکھ 43 ہزار بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔

فیصل آباد میں 13 لاکھ81 ہزار 750 بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

جبکہ حیدرآباد میں 2 لاکھ 90 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مہم میں ایک ہزار سے زائد لیڈی ہیلتھ ورکرز حصہ لے رہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شعیب ملک نے ثنا سے علیحدگی سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی
عائشہ عمر نے شوبز کے کڑوے سچ سب کے سامنے رکھ دیے
کنزہ ہاشمی مردوں میں کن خصوصیات کو سب سے زیادہ پسند کرتی ہیں؟
شادی بلیک میل کرکے کرائی گئی، فیروز خان کے دوسری بیوی پر سنگین الزامات
ڈکی بھائی کے جوا ایپ پروموشن کیس میں اہم پیشرفت
کیا ثنا جاوید اور شعیب ملک کا رشتہ ختم ہونے والا ہے؟ علیحدگی کی افواہیں زیرگردش
Advertisement
Next Article
Exit mobile version