Advertisement

مشہور مزاحیہ سیریز’’الف نون“دوبارہ  بنانے کی تیاریاں شروع

مشہور مزاحیہ ٹی وی سیریز ’’الف نون‘‘ کو   ایک بار پھر دوبارہ بنانے کی تیاریاں شروع کی جا رہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 60 کی دہائی کی مشہور مزاحیہ ٹی وی سیریز ’’الف نون‘‘ کو جلد ہی ایک فیچر فلم کے طور پر دوبارہ پیش کیا جائے گا۔

یاد رہے 1965 میں نشر ہونے والی طنزومزاح پر مبنی ٹی وی سیریز ’’الف نون‘‘ آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں تازہ ہے۔

 اس ٹی وی سیریز میں ملکی اور معاشرتی مسائل کو طنزو مزاح کے انداز میں عوام کے سامنے پیش کیا جاتا تھا۔

پاکستان کی اس کلاسیکل ٹی وی سیریز کو ایک بار پھر فیچر فلم میں تیار کیاجارہاہے جس میں گلوکار شہزاد رائے اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

Advertisement

پاکستان کے نامور گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے انسٹاگرام پر اوریجنل ’’الف نون‘‘ کا ایک مزاحیہ کلپ شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ویڈیو کلپ سے ظاہر ہوجائے گا کہ میں اور فیصل قریشی کیوں فلم’’الف نون‘‘ بنارہے ہیں۔

دوسری جناب فیصل قریشی نے نہ صرف فلم کا اسکرپٹ لکھا ہے بلکہ وہ فلم کی ہدایات بھی دیں گے۔

شہزاد رائے کی جناب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس ویڈیو کلپ میں الن اور ننھا ملک میں جاری مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کے حوالے سے بات کرتے نظر آرہے ہیں۔

شہزاد رائے نے ان مسائل کو آج کے مسائل سے جوڑتے ہوئےکہا کہ جو مسائل اس وقت پاکستان میں تھے یہی مسائل آج بھی موجود ہیں۔

’’الف نون‘‘ کے مرکزی کرداروں میں اَلّن کا مشہور کردار کمال احمد رضوی اور ننھا کا کردار فیع خاور نے ادا کیا تھا اور اب یہ دونوں کردار شہزاد رائے اور فیصل قریشی ادا کریں گے۔

Advertisement

واضح رہے کہ گللوکار شہزاد رائے نے بتایا کہ فلم ’’الف نون‘‘ کی کہانی پچھلی سیریز سے مختلف ہوگی لیکن فلم کا مرکزی خیال وہی ہوگااور فلم میں اداکاری کرنے پر خوشی کااظہار بھی کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version