Advertisement

نعمان اعجاز نے راحت اندوری کو خراج عقیدت پیش کر دیا

پاکستان کے نامور اداکار نعمان اعجاز نے راحت اندوری کو خراج عقیدت پیش کر دیا ہے۔

اداکار نعمان اعجاز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اُردو کے معروف شاعر راحت اندوری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اُن کے لیے ایک پیغام جاری کیا ہے۔

اداکار نعمان اعجاز نے انسٹاگرام پراپنی ایک فوٹو شیئر کی ہے جس میں وہ ایک ضعیف شخص کے روپ میں دکھائی دے رہے ہیں، اُن کی سیاہ و سفید رنگ کی لمبی سی داڑھی بھی ہے۔

اداکار نے انسٹاگرام پر شیئر کردہ اپنی تصویر کے ساتھ کیپشن میں اردو کے معروف شاعر اور گیت نگار راحت اندوری کا ایک شعر لکھا کہ:

Advertisement

’فیصلہ چاہے کچھ بھی ہو، ہمیں منظور ہونا چاہیے
جنگ ہو یا عشق ہو، بھرپور ہونا چاہیے‘

اس شعر کےساتھ ہی نعمان اعجاز نے راحت اندوری کا نام لکھا اور اُن کی روح کے سکون کے لیے دعا کی۔

علاوہ ازیں انہوں نے مزید لکھا کہ خود اعتماد ی سے بہتر کوئی میک اپ نہیں ہے۔

واضح رہےکہ نامور بھارتی شاعر راحت اندوری رواں سال 11 اگست کو بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version