Advertisement

پیپلزپارٹی سندھیوں مہاجروں سمیت سب سے تعصب کر رہی ہے، مصطفیٰ کمال

مصطفی کمال

پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال  نے  کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سندھیوں مہاجروں سمیت سب سے تعصب کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال نے حیدرآباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے پہلے سندھیوں سے دشمنی کی اور پھر ہمیں تباہ کر رہی ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کراچی حیدرآباد کو بھی دیہی علاقہ بنا کر تباہ و برباد کر دیا ہے جبکہ ایم کیو ایم اپنی کرپشن چھپانے کے لیے سندھ دھرتی کو توڑنے کا نعرہ لگاتی ہے ۔

 پی ایس پی کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ اس نعرے سے نفرتیں پیدا ہوتی ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کو اس نعرے سے فائدہ ہوتا ہے ۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم دونوں جماعتیں نوراکشتی کھیل رہی ہیں، صوبے کے نعرے لگانے والوں کو دو وزارتیں مل جائیں تو دونوں جماعتیں بھائی بھائی ہوجاتی ہیں۔

Advertisement

پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ شہری علاقوں سے جنہیں مینڈیٹ ملا انہوں نے میرے شہر کو لوٹا، مہاجر نام پر ووٹ لینے والوں کو کہتا ہوں مہاجروں کو جرگہ بلاؤ اور بتاؤ مہاجروں کو درست راستہ کون سا ہے۔

واضح رہے اس سے  قبل پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال نے ضلع کورنگی کے علاقے ناصر کالونی میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی شہر دنیا میں سب سے زیادہ ترقی کرنے والا شہر تھا لیکن کراچی کو چوروں نے نہیں چوکیداروں نے لوٹا ہے۔

 پی ایس پی سربراہ نے کہا تھا کہ دنیا میں آج اگر کچرے کی کہیں کی مثال دی جاتی ہے تو وہ کراچی کی دی جاتی ہے جبکہ اگر کرنٹ لگنے سے اموات کی مثال کراچی کی دی جاتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سمندر پار پاکستانیوں کے بغیر پاکستان کی معیشت آگے نہیں بڑھ سکتی، وزیراعظم
وفاقی حکومت کا قرضہ جون 2025 تک 80 ٹریلین روپے ہوگیا
عالمی امن کا دن؛ پاک فوج کا قابل تحسین کردار
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کیڈٹ کالج پلندری کادورہ، شرکاء کا افواج پاکستان کوشاندار خراجِ تحسین
کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟
مسئلہ کشمیر کے بغیر بھارت سے کوئی بات نہیں ہوسکتی، وزیراعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version