Advertisement

اداکارہ نادیہ جمیل پاکستانی ڈراما اسکرپٹس پر برہم

نادیہ جمیل

مجھے والد کی موت کا غم نہیں، اداکارہ نادیہ جمیل

پاکستان کی معروف اداکارہ و سماجی کارکن ڈراما اسکرپٹس پر برہم ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق نادیہ جمیل نے حالیہ دور کے پاکستانی ڈراموں کے اسکرپٹس پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

نادیہ جمیل نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ایسے کارٹون ایموجی کی تصویر پوسٹ کی جو حالات کے پیش نظر تنگ نظر آرہا ہے۔

نادیہ جمیل کی جانب سے کی جانے والی پوسٹ کی کیمشن میں اداکارہ نے ڈراما انڈسٹری کے مواد پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔

Advertisement

اداکارہ نے لکھا کہ ’پاکستانی ڈراموں میں دکھایا جاتا ہے کہ عورت پر گھریلو تشدد کیا جارہا ہے لیکن وہ پھر بھی مرد کے ساتھ رہنے کے لیے بے تاب ہے۔‘

دوسری جانب نادیہ جمیل نے سوالیہ انداز میں لکھا کہ آخر اس طرح کی کہانیاں معاشرے کو کیا مثبت پیغام پیش کرتی ہیں؟

اداکارہ نے شدید غصے کے انداز میں لکھا کہ ہمارے ڈراموں میں دکھایا جاتا ہے کہ عورت اُس مرد کے لیے اپنے آنسو بہا رہی ہے اور اُس کی محبت میں جل رہی ہے جو اُس پر ظلم کر رہا ہے۔

نادیہ جمیل نے لکھا کہ متعدد ڈرامے عورت کو ایک شکاری دِکھانا چاہتے ہیں اور اُن ڈراموں کے ہیرو ہیں۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ عورت شکاری نہیں ہے بلکہ اللّہ تعالیٰ کی مخلوق ہے اور الحمداللّہ ہمارے رب نے عورت کو احترام اور عزت کا مقام دیا ہے۔

خیال رہے اداکارہ نادیہ جمیل نے پوسٹ کی اختتم میں سوالیہ اندازا میں لکھا کہ کیا ہم ٹی وی پر بھی عورت کو وہی عزت اور احترام دے سکتے ہیں؟

Advertisement

یاد رہے کہ نادیہ جمیل ایک سماجی کارکن ہونے کی حیثیت سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ظلم کے خلاف اپنی آواز بُلند کرتی نظر آتی ہیں۔

واضح رہے کہ اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ہیش ٹیگ SayNoAbuse ،WomenEmpowerment  اور DomesticViolence بھی استعمال کیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ماہرہ خان کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری
نیو سول کے لیجنڈ گلوکار 51 سال کی عمر میں چل بسے
آکسفورڈ میں ویڈ پینے کے بعد طالبان حملے کی یاد تازہ ہوگئی، ملالہ یوسفزئی
ایوارڈ شو میں سجل علی اور یاسر حسین کی نوک جھونک کی ویڈیو وائرل
اس میں ٹیلنٹ کہاں ہے؟ ریڈ کارپٹ پر جنت مرزا کی شرکت نے صارفین کو غصہ دلا دیا
ریڈ کارپٹ پر دنانیر مبین کی لڑکھڑاتی انٹری؛ مداحوں کے دلچسپ تبصرے وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version