Advertisement

بلوچستان میں بین المذاہب ہم آہنگی کی صورتحال مثالی ہے، وزیراعلی بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بین المذاہب ہم آہنگی کی صورتحال مثالی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے وفاقی پارلیمانی سیکریٹری مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی شنیلا روتھ کی ملاقات ہوئی جس میں پارلیمانی سیکریٹری نے مذہبی ہم آہنگی کے فروغ، اقلیتوں کے مفادات کے تحفظ سمیت خطیر بجٹ مختص کرنے پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر شنیلا روتھ نے کہا کہ بلوچستان حکومت نے اقلیتی امور کا علیحدہ محکمہ قائم کرکے مضبوط پلیٹ فارم مہیا کیا ہے جبکہ بلوچستان حکومت کا اقلیتوں کی فلاح وبہبود اور ان کی ترقی کے لئے کردار قابل ستائش ہے

وفاقی پارلیمانی سیکریٹری مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی شنیلا روتھ نے مزید کہا کہ ماضی میں اقلیتی امور کے حوالے سے بلوچستان کو نظرانداز کیا جاتا رہا ہے، وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر بلوچستان کا دورہ کررہی ہوں جبکہ دورہ کا مقصد صوبے کی اقلیتوں کیلئے وفاقی ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تجاویز لے سکوں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ملاقات میں کہا کہ اقلیتوں کا بلوچستان کی تعمیر وترقی، تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں ہمیشہ اہم کردار رہا ہے جبکہ صوبائی حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح وبہبودکو خصوصی اہمیت دیتی ہے

Advertisement

جام کمال خان نے یہ بھی کہا کہ سرکاری ملازمتوں میں اقلیتوں کے لئے مختص پانچ فیصد کوٹہ پر عملدرآمد یقینی بنایا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے شنیلا روتھ سے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ اقلیتوں کے عبادت گاہوں اور فلاح وبہبود کے منصوبوں کیلئے 2 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version