Advertisement

خودکشی کرنے والی ڈاکٹر ماہا کو منشیات سپلائی کرنے والا گروہ گرفتار

ڈاکٹر ماہا

ڈیفنس میں گولی مار کر خود کشی کرنے والی ڈاکٹر ماہا علی کو منشیات سپلائی کرنے والا گروہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں گولی مار کر خود کشی کرنے والی ڈاکٹر ماہا علی کو منشیات سپلائی کرنے والے چار ملزمان کو انویسٹی گیشن پولیس ساؤتھ نے گرفتار کر لیا ہے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساوتھ بشیر بروہی نے اپنے بیان میں کہا کہ کیس کی تفتیش کے دوران ڈاکٹر ماہا علی سے رابطہ رکھنے والے افراد کی چھان بین شروع کی تو واقعہ سے چند گھنٹے قبل اسے کوکین سپلائی کرنے والے ملزم سعد کو گرفتار کیا گیا اسکے بعد سعد اللہ کے دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔

بشیر بروہی نے یہ بھی کہا کہ گرفتار 4 ملزمان میں سعد اللہ، محمد اویس، سید جماعت عرف ناصر اور محمد بلال کے قبضے سے منشیات بھی برآمد ہوئی جس میں میں 42 ڈبے کوکین، آٸیس، چرس اور موٹر سائیکل شامل ہیں۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساوتھ بشیر بروہی نے مزید کہا کہ گرفتار ملزمان کراچی میں منشیات کی آن لائن سپلائی میں ملوث ہیں جبکہ آرڈر سوشل میڈیا ویب سائٹ پر دیا جاتا ہے جس کے بعد شہر کے پوش علاقے کے کسی بھی مقام پر آدھے گھنٹے کے اندر مطلوبہ چیز فراہم کردی جاتی ہے اور ڈیلیوری دینے والا شخص رقم وصول کرتا ہے۔

Advertisement

گرفتار ملزم سعداللہ نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ کوکین کی ایک گرام ڈیلیوری پر 13 سے 15 ہزار روپے وصول کیے جاتے تھے، آرڈر کرنے والا شخص ڈلیوری کرنے والے کو بھاری ٹپ دیتا ہے۔

واضح رہے کہ پولیس کی جانب سے واقعہ خودکشی قرار دیا تھا، پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ماہا علی نے اپنے دوست جنید کے تشدد سے تنگ آ کر خود کو مارا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعظم
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
’’کشمیر کی آزادی ناگزیر، دنیا جانتی ہے بھارت میں مسلمانوں کیساتھ کیا ہورہا ہے‘‘
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version