Advertisement

ملک کی ترقی میں ریلوے کا اہم کردار ہے، نثار میمن

نثار میمن

پاکستان ریلویز کے نئے سی ای وی نثار میمن نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی میں ریلوے کا اہم کردار ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلویز کے نئے سی ای وی نثارمیمن نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلویز کو ترقی دلانا میرا ہدف ہے۔

پاکستان ریلویز کے نئے سی ای وی نثارمیمن نے مزید کہا کہ حکومت کا سی ای او ریلوے تعینات کرنا مجھ پر اعتماد ہے،  حکومت کے اعتماد کے تحت ریلوے کو جدید تقاضوں پر ترقی دلانا ہدف میں شامل ہے۔

یاد رہے اس سے قبل پاکستان ریلوے نے دوست لغاری کی جگہ نیا چیف ایگزیکٹو تعینات کردیا جبکہ وزیراعظم عمران خان کو چیف ایگزیکٹو کے لئے چھ نام بھجوائے گئے۔

اس موقع پر نثار احمد میمن نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا جبکہ کرپشن پر زیرو ٹالرنس ہو گی اور ریلوے کو منافع بخش بنانے کے لئے ری سٹرکچرنگ کی جائے گی۔

Advertisement

نثار احمد میمن کا کہنا تھا کہ ٹرینوں کی حفاظت، آمدن میں اضافہ، اور اخراجات میں کمی ہدف ہوگا جبکہ محکمے میں میرٹ کو یقینی بنایا جائے گا۔

نثار احمد میمن کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے سے کسی ملازم کو نہیں نکالا جائے گا جبکہ فارغ ملازمین کو کام والی جگہوں پر لگایا جائے گا۔

نثار احمد میمن کا  مزید کہنا تھا کہ ریلوے کی جگہ پر قبضہ کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی جبکہ ریلوے کا مسافروں کا اعتماد بحال کرنا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version