Advertisement

پاکستان میں کورونا سے آج مزید 4 افراد جان کی بازی ہار گئے

تعداد 6832

پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 4 افراد جان کی بازی ہار گئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 6420 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 306083 ہے۔

تفصیلات کےمطابق آج سندھ اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 1،1 جبکہ آزاد کشمیر میں ایک ہی دن میں کورونا سے 2 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک بھر کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 6420 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کوروناوائرس سے جاں بحق مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 2460 ، بلوچستان میں 145 ، خیبرپختونخوا میں 1258 ، آزاد کشمیر میں 69 ،اسلام آباد میں 180، گلگت بلتستان میں 82 ، پنجاب میں 2226 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل محکمہ صحت آزاد کشمیر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس سے آج 2 مریض دم توڑ گیا، جس کے بعد صوبے بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 69 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے آج  مزید 546 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 321 ، اسلام آباد میں 38، پنجاب میں 96 ، آزاد کشمیر میں 16 ،خیبرپختونخوا میں 40 جبکہ گلگت بلتستان میں 35 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 306083 تک پہنچ گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی میں سمندری ہوائیں بحال، گرمی کی شدت میں کمی
آئی جی پنجاب نے 8 ایس پیز کے تقرر کے احکامات جاری کر دیے
مودی نے مسلمانوں کو درانداز کہہ کر نفرت اور تشدد کو ہوا دی، منیر اکرم
ملک صرف ٹیکسز پر چل سکتا ہے، مہنگائی کم ہونے سے شرح سود کم ہوگی، وزیرخزانہ
چیئرمین پیپلزپارٹی کا خیبرپختونخوا اورپنجاب کےگورنرز کی نامزدگی کا اعلان
ایف آئی اےسائبر کرائم انویسٹی گیشن ونگ کے اختیارات ختم کر دیے گئے
Next Article
Exit mobile version