Advertisement

سی پیک پاکستان میں زراعت اور بلائیو اسٹاک سیکٹر کی ترقی  کیلئے اہمیت کا حامل ہے، فخرامام

سی پیک

وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک و تحقیق سیّد فخر امام نے کہا ہے  کہ سی پیک دونوں ممالک کے تعلقات کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں زراعت اور بلائیو اسٹاک سیکٹر کی ترقی کے لئے اہمیت کا حامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک و تحقیق سیّد فخر امام سے پاکستان میں سبکدوش ہونے والے چینی سفیر یاو جینگ نے الوداعی ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں  فیصلہ کیا گیا کہ چین جنوبی بلوچستان میں کھجور کے پروسیسنگ پلانٹس اور پیاز کے کولڈ اسٹورجز تیار کرنے میں معاونت کرے گا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک و تحقیق سیّد فخر امام نے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے میں چینی سفیر کے کردار  جبکہ سی پیک کے تحت باہمی تعاون کو آگے بڑھانے کے لئے ان کی کوششوں کو سراہا۔

سیّد فخر امام نے چینی سفارتخانے میں زرعی مشیر مقرر کرنے کے لئے یاوجنگ کی کاوشوں کا اعتراف کیا جبکہ ٹڈی دل اور کوویڈ 19 کے خلاف جنگ میں چینی سفیر کی دلچسپی اور مستقل مدد کی تعریف کی۔

Advertisement

ملاقا ت میں سیّد فخر امام  نے کہا کہ دونوں اطراف کے اعلی سطح کے وفودکے دوروں نے تعاون کے لئے نئے راستے کھول دیے ہے  جبکہ زراعت کے میدان میں مفاہمت ناموں اور معاہدوں پر بھی دستخط ہوۓ ہیں۔

وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک و تحقیق سیّد فخر امام نے مزید کہا کہ سی پیک دونوں ممالک کے تعلقات کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں زراعت اور بلائیو اسٹاک سیکٹر کی ترقی کے لئے اہمیت کا حامل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی، تجارت تاحال بند
یوم آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر نے خوبصورت نغمہ جاری کردیا
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version