Advertisement

شنیرا اکرم کا بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت پر طنز

پاکستانی قومی کرکٹ کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ و سماجی کارکن شنیرا اکرم نے بالی ووڈ کی اداکارہ کنگنا رناوت پر طنز کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دونوں قبل بھارت اداکارہ کنگنا رناوت نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنا ایک پیغام جاری کیا تھا جس میں اُنہوں نے خود پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیا تھا۔

اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ وہ کچھ ہی عرصے میں بطور بہت لڑاکا شخصیت بن گئی ہیں۔

https://twitter.com/KanganaTeam/status/1306643286174494721

اس حوالے سے کنگنا رناوت نے کہا تھا کہ اس میں کوئی سچائی نہیں ہے، اُن کے ماضی میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی کہ کبھی اُنہوں نے خود سے لڑائی شروع کی ہو۔

Advertisement

اداکارہ نے مزید کہا کہ اگر اُنہیں کسی نے لڑاکا ثابت کر دیا تو وہ اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کر دیں گی۔

دوسری جانب اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ کے اختتام میں بتایا کہ یہ اُن کے مذہب میں ہے کہ جب کوئی آپ سے لڑے یا مقابلہ کرے تو آپ کو لڑائی سے انکار نہیں کرنا چاہیے۔

کنگا رناوت کے اِس ٹوئٹ پر شنیرا اکرم نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ مان لیا کہ آپ خود سے لڑائی شروع نہیں کرتیں لیکن آپ مدر ٹریسا بھی نہیں ہیں، جنہوں نے اپنی ساری زندگی انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کی۔

Advertisement

جبکہ شنیرا اکرم  کو سراہتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ بھابھی راک، پورا بھارت شاک۔

اس کے علاوہ افشین نامی صارف نے لکھا کہ بھابھی آپ نے ایک زبردست جواب دیا ہے۔

علی صدام نامی صارف نے شنیرا کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ یہ چیز بھابھی۔

جہاں صارفین نے شنیرا اکرم کے جواب کو خوب سراہا ہے لیکن شنیرا کو مشورہ دیا کہ آپ کا ایک اعلیٰ معیار ہے آپ کنگنا رناوت جیسے متنازع لوگوں کے بارے میں بات نہ کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایوارڈ شو میں سجل علی اور یاسر حسین کی نوک جھونک کی ویڈیو وائرل
اس میں ٹیلنٹ کہاں ہے؟ ریڈ کارپٹ پر جنت مرزا کی شرکت نے صارفین کو غصہ دلا دیا
ریڈ کارپٹ پر دنانیر مبین کی لڑکھڑاتی انٹری؛ مداحوں کے دلچسپ تبصرے وائرل
فواد خان اور ماہرہ خان کی نئی فلم "نیلوفر" کا شاندار ٹریلر جاری
نوجوان گلوکار ثمر جعفری عالمی سطح پر مقبول؛ اہم اعزاز اپنے نام کرلیا
آمنہ ملک نے بیٹوں کے حوالے سے معاشرے کی تلخ حقیقت بیان کردی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version