Advertisement

یاسر حسین کی غیر ملکی اداکاروں کو ’عالمی کچرا‘ کہنے پر وضاحت

پاکستان کے نامور اداکار یاسر حسین نے غیر ملکی اداکاروں کو ’عالمی کچرا‘ کہنے کے بیان پر وضاحت دے دی۔

 اداکار یاسر حسین نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ لوگ ان کی جاری کردہ پوسٹ کو غلط رنگ دیتے ہیں۔

یاسر حسین نے کہا کہ وہ تمام اداکاروں کی عزت کرتے ہیں چاہے وہ ملکی ہوں یا غیر ملکی۔

 

انہوں نے کہا کہ میری ہر بات کو ترکش ڈراموں کی کاسٹ سے مت جوڑیں۔

Advertisement

اداکا میاسر حسین نے کہا کہ  میں نے کبھی بھی کسی کی تذلیل کرنے کی کوشش نہیں کی ہے۔

 اداکار نے مزید کہا کہ اگر کوئی فرد ان کی باتوں کو غلط رنگ دیتا ہے تو وہ اس کی اپنی سوچ ہو سکتی ہے جس کے لیے وہ سوائے دعا کے کچھ نہیں کرسکتے۔

دوسری جانب اداکارہ انوشے اشرف کے بےجا تنقید اور تند و تیز ردعمل پر یاسر نے انوشے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’شہرت کے لیے لوگ کیا کیا کچھ کر لیتے ہیں، انوشے اگر آپ کو میری پوسٹ سے اتنا مسئلہ تھا تو آپ مجھے واٹس ایپ کردیتیں، بلاوجہ بات کا بتنگڑ بنادیا۔‘

خیال رہے کہ یاسر حسین نے انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری میں تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے کرداروں سے مماثل نوجوانوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ان کو کوئی نہیں پوچھے گا کیونکہ گھر کی مرغی دال برابر اور باہر کا کچرا بھی مال برابر۔‘

واضح رہے کہ اداکار یاسر حسین نے سوشل میڈیا پر تنازع کی صورت اختیار کرلی ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
Advertisement
Next Article
Exit mobile version