Advertisement

پی ایس پی سندھ کو تقسیم نہیں ہونے دیگی، مصطفیٰ کمال 

مصطفی کمال

پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال  نے  کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سندھ میں لسانی فسادات  کرانا چاہتے ہیں لیکن پی ایس پی سندھ کو تقسیم نہیں ہونے دیگی۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال نے ضلع کورنگی کے علاقے ناصر کالونی میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی شہر دنیا میں سب سے زیادہ ترقی کرنے والا شہر تھا لیکن کراچی کو چوروں نے نہیں چوکیداروں نے لوٹا ہے۔

 پی ایس پی سربراہ نے کہا کہ دنیا میں آج اگر کچرے کی کہیں کی مثال دی جاتی ہے تو وہ کراچی کی دی جاتی ہے جبکہ اگر کرنٹ لگنے سے اموات کی مثال کراچی کی دی جاتی ہے۔

 اپنے بیان میں مصطفیٰ کمال  نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بہت امید تھی کہ وزیراعظم کراچی کے لئے کچھ اعلان کرینگے عمران خان آئے  گورنر ہاوس کا دورا کیا پرچہ پڑھا  اور چلتے بنے۔

پی ایس پی سربراہ نے کہا کہ مسئلہ اختیارات کا نہیں کردار کا ہے، آج بھی سب مسائل حل ہو سکتے ہیں صرف اس شہر کو کردار والے لوگوں کی ضرورت ہے۔

Advertisement

 مصطفیٰ کمال  نے یہ بھی کہا کہ یہ تمام مسائل وہی حل کر سکتا ہے جسے موت کے بعد کا خوف ہو، جسے یہ خوف ہو کہ ایک دن یہ سب ختم ہوجانا ہے اور جواب دے ہونا ہے۔

پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال  نے مزید کہا کہ یہ کام پی ایس پی اور مصطفیٰ کنال کے لوگ اکیلے نہیں کر سکتے،کورنگی والوں آپ کو پی ایس پی کا حصہ بن کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
معاشی اور اقتصادی اصلاحات کی پالیسی نے معیشت کو نئی سمت دی ، شہبازشریف
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پربھاری جرمانے،ڈی میرٹ پوائنٹس کا نیا نظام نافذ
بھارت کو کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کا احترام کرنا ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version