Advertisement

کیا جیمز بانڈ حقیقت میں برطانیہ کا جاسوس تھا؟

کیا آپ جانتے ہیں جیمز بانڈ حقیقت میں ایک برطانوی جاسوس تھا اور فلمی نہیں اصلی جیمز بانڈ پولینڈ میں ملازمت کرتا تھا؟

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولینڈ کے انسی ٹیوٹ آف نیشنل ریمیمبرنس نے تاریخی دستاویزات پیش کی ہیں جن کے مطابق برطانوی جاسوس جیمزبانڈ نے پولینڈ میں برطانوی سفارت خانے میں ملٹری اتاشی کے طور پرملازمت کی اور1964 سے 1965 تک تقریبا ایک سال پولینڈ میں وقت گزارا۔

پولش سیکرٹ سروس کی دستاویزات میں برطانوی جاسوس کا نام جیمز ایلبرٹ بانڈ ظاہر کیا گیا ہے جو کہ 1928 میں بائڈفورڈ میں پیدا ہوا۔

دستاویزات کے مطابق جیمز بانڈ کا سفارتخانے کے ایک ملازم کی حیثیت میں اصل مشن فوجی تنصیبات تک رسائی تھا اور وہ جلد ہی پولینڈ کی سیکرٹ سروس کی نظر میں بھی آ گئے تھے۔

Advertisement

یاد رہے کہ جیمزبانڈ کا فلمی کردار 1962 ہی میں سلور اسکرین پر چھا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اداکار سین کونرے نے 1962 میں سیریز کی پہلی فلم میں جیمز بانڈ کا کردار ادا کیا تھا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version