Advertisement

پاکستان نے گلگت بلتستان کے حوالے سے بھارتی بیانات مسترد کر دئیے

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان کے حوالے سے پاکستان نے بھارتی بیانات کو غیر ضروری اور غیر مناسب قرار دے کر مسترد کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہبھارتی وزارتِ خارجہ کے گلگت بلتستان سے متعلق بیانات غیر ذمہ دارانہ ہیں جبکہ بھارت کا اس معاملہ سے کوئی سروکار نہیں۔

اپنے بیان میں ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ گلگت بلتستان کے حوالے سے بھارت کا قانونی، اخلاقی یا تاریخی طور پر کوئی تعلق نہیں۔

ترجمان دفترخارجہ نے یہ بھی کہا کہ بھارت کے جھوٹے من گھڑت دعوے نہ تو حقائق بدل سکتے ہیں اور نہ ہی بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹاسکتے ہیں۔

زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارت 72سال سے جموں و کشمیر پر غیرقانونی قبضہ کئے ہوئے ہے جبکہ بھارت کے جبر و استداد کے باوجود کشمیری مزاحمتی تحریک جاری ہے بلکہ مضبوط تر ہورہی ہے۔

Advertisement

ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان زور دیتا ہے کہ بھارت فوری طور پر جموں و کشمیر کا غیرقانونی قبضہ چھوڑے جبکہ بھارت اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پورے کرتے ہوئے کشمیریوں کو آزادانہ، شفاف استصواب رائے کے زریعہ حق خودارادیت دے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
سونا کتنا مہنگا؟ قمیت میں مزید اضافہ ریکارڈ
Next Article
Exit mobile version