ایسرا بیلگیچ کی تصاویر وائرل

ترک ڈرامے میں حلیمہ سلطان کے کردار سے شہرت پانے والی ترک اداکارہ اسراء بیلجک کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
اداکارہ ایسرا بیلگیچ نے فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ساتھی اداکار کے ہمراہ ڈانس کرتی تصاویر شیئر کی ہے۔
ایسرا بیلگیچ نے اپنے ایک اور ڈراما ’رامو‘ کی شوٹنگ کے دوران تصویر شئیر کر دی۔
ایسرا بیلگیچ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں اداکارہ دلفریب سفید رنگ کا لباس زیب تن کی ہوئیں ہیں۔
اپنی اس تصویر میں اسرا ڈراما کے ایک سین کے لیے ساتھ اداکار کے ساتھ رقص کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔
ادکارہ خوبصورت سفید گاؤن میں ملبوس ہیں جبکہ اسی رنگ کی خوبصورت ہیل بھی پہنے ہوئی ہیں۔
دوسری جناب اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے انھوں نے ساتھ میں یہ عنوان بھی لکھا کہ ’13 13 کی اگلی قسط کی اسرا‘۔
یاد رہے کہ پاکستان میں اردو زبان میں نشر ہونے والے ترک ڈراما ارطغرل غازی کے بعد اسرا پاکستان میں بھی اپنا نام بناچکی ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ کی اس نئے ڈارمہ کی شوٹنگ کے دوران لی گئی تصاویر کو مداحوں کی جانب سے بے حد خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

