پاکستان میں مزید 441 افراد میں کورونا کی تشخیص
پاکستان میں آج مزید 441 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی...
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی ہدایات پر مزدوروں کی فلاح کے لیے سندھ کے محکمہ محنت کا بڑا قدم، سندھ میں مزدوروں کی فلاح کے لیے سندھ حکومت کے بینظیر مزدور کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیکریٹری محکمہ محنت سندھ رشید سولنگی بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے سال میں پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت صوبے میں سیسی سے رجسٹرڈ مزدوروں کا بینظیر مزدور کارڈ کا اجرا کرے گی۔
سیکریٹری محمکہ محنت سندھ نے کہا کہ صوبے کے سات لاکھ مزدوروں کا آن لائن ڈیٹا براہ راست میسر ہوگا جبکہ بینظیر مزدورکارڈ سے رجسٹرد مزدوروں کا محکمہ محنت کی اسپتالوں میں مفت علاج ہوگا۔
رشید سولنگی نے یہ بھی کہا کہ صوبے بھر کی صنعتوں میں رجسٹرڈ مزدوروں کے بچوں کو وظیفے پڑھنے کے لیے مفت کتابیں فراہم ہونگی جبکہ بینظیر مزدورکارڈ سے متعلق مزدوروں کا ڈیٹا نادرا سے منسلک ہوگا۔
سیکریٹری محکمہ محنت سندھ رشید سولنگی نے مزید کہا کہ سندھ پہلا صوبا ہوگا جو مزدوروں کی فلاح کے لیے یہ کارڈز جاری کرےگا جبکہ نئے سال کے لیے سندھ حکومت کا مزدوروں کی فلاح کے لیے یہ تحفہ ہوگا اور اس متعلق نادرا سے سندھ حکومت معاہدہ ہو چکا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News