Advertisement

انیل کپور کا بیٹا پاکستان کے کس برانڈ کا دیوانہ ہوگیا؟

بالی ووڈ کے اداکار انیل کپور کے بیٹے ہرش ورشان پاکستانی برانڈ کے دیوانے ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اداکار انیل کپور کے بیٹے ہرش ورشان کپڑوں کے پاکستانی برانڈ ’راستہ‘ کے ڈیزائنز کے دیوانے ہوگئے۔

ہرش ورشان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کچھ تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ اس برانڈ کی جیکیٹ زیب تن کیے ہوئے ہیں۔

Advertisement

اداکار نے پاکستانی برانڈ کی جیکٹ زیب تن کئے ایک تصویر شیئر کی اور بتایا کہ کچھ عرصہ پہلے انہوں نے سوشل میڈیا پر اسکرولنگ کرتے ہوئے اس برانڈ کے چند ڈیزائن دیکھے جو اپنی مثال آپ ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ آج تک میں نے کسی اور برانڈ کی ایسی تخلیقات نہیں دیکھیں، یہ کلاتھنگ برانڈ کپڑوں کے ڈیزائن  کے لحاظ سے بہترین برانڈ ہے۔

ہرش ورشان نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں اس طرح کا منفرد کام کرنے والے برانڈز کی کمی ہے۔

Advertisement

دوسری جانب انہوں نے تھرپارکر سندھ کے مخصوص ڈیزائنز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے چند قریبی دوستوں کی مدد سے اس برانڈ کے مالک تک پہنچا اور انہیں یقین دلایا کہ فن کی اس خدمت پر وہ انہیں ضرور سراہیں گے۔

واضح رہے کہ ورشان نے پاک بھارت دوستی کے فروغ پر بھی زور دیتے ہوئے لکھا کہ فن کی کوئی سرحد نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میکسیکن حسینہ فاطمہ بوش کی توہین پر عالمی حسیناؤں کا احتجاج ، تقریب کا اجتماعی واک آؤٹ
آن اسکرین رومانس پر عائزہ اور دانش کی دلچسپ نوک جھونک؛ ویڈیو وائرل
چار شادیوں کے بعد بھی باہر منہ مارنے کی عادت؛ حمزہ علی عباسی نے مردوں کو آئینہ دکھادیا
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version