Advertisement

جب تک سلیکٹڈ لوگ حکمران ہیں اس وقت تک کسی کی عزت محفوظ نہیں

مولانا فضل الرحمن

جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جب تک سلیکٹڈ لوگ حکمران ہیں اس وقت تک کسی کی عزت محفوظ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت کی رہائش گاہ پر ان کی عیادت کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بیروزگاری، مہنگائی عروج پر ہے، روپے کی قدر بھی گرتی جارہی ہے جبکہ اب اس ملک میں عام خاتون کی عزت بھی محفوظ نہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس قسم کے واقعات کے بعد بھی ریاست مدینہ کا نام آتا ہے، ہمارے اداروں کا فرض ہے اس واقعے کو سنجیدگی سے لیں اور ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

جے یو آئی کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ سر بازار ناموس رسالت، صحابہ کی شان پر حملے کیے جارہے ہیں اور ذمہ دار ایسی باتیں کررہے ہیں جو زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اس وقت فرقہ واریت کی آگ بھڑک رہی ہے، یہ مذہبی مسئلہ نہیں ہمارے قانون میں یہ بات موجود ہے لیکن ریاست کی خاموشی اپنے خفیہ کردار کی نشاندہی کررہی ہے۔

Advertisement

جے یو آئی کے سربراہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر حکمران کسی کو سرعام پھانسی دینا چاہیں تو ان کے پاس ایگزیکٹو اختیارات ہیں ماضی میں ایسا ہوچکا ہے جبکہ اصل مقصد ایسے مجرمان کو گرفت میں لانا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما نے کہا کہ اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنس کی میزبان پیپلز پارٹی ہے، ٹھوس قسم کے فیصلے نہ ہونے تک روایتی قراردادوں کی کوئی اہمیت نہیں۔

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ کل جماعتی کانفرنس کی تاریخ طے ہو چکی، 20 ستمبر کو اے پی سی میں تمام معاملات پر گفتگو ہوگی، جب تک ٹھوس فیصلے نہیں ہوں گے روایتی فیصلوں سے فائدہ نہیں ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version