Advertisement

بغیر پائلٹ طیاروں کا نظام ہوابازی کے نظام میں ایک نیا جزو ہے

غلام سرور خان

غلام سرور خان کا آئی پی پی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان

وزیرہوابازی غلام سرورخان نے کہا ہے کہ بغیر پائلٹ طیاروں کا نظام ہوابازی کے نظام میں ایک نیا اور اہم جزو ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرہوابازی غلام سرورخان کی صدارت اسلام آباد میں اہم اجلاس ہوا جس میں ان مینڈ ایرکرافٹ سے سسٹم  پالیسی پر مشاورت کی گئی۔

وزیرہوابازی نے کہا کہ اسٹیک ہولڈرز کی نظرثانی اور تجاویز کے بعد بغیر پائیلٹ فضائی نظام کی پالیسی کو جلد کیبینٹ میں منظوری کے لئے پیش کردیا جائے گا۔

غلام سرورخان نے یہ بھی کہا کہ بغیر پائیلٹ فضائی نظام کی پالیسی کا ڈرافٹ ایوی ایشن ڈویژن کی طرف سے پہلے ہی تمام اسٹیک ہولڈرز کو بھجوایا جا چکا ہے۔

وزیرہوابازی کا کہنا تھا کہ بل تجاویز اور نظرثانی کے بعد بہت جلد کیبینٹ میں منظوری کے لئے پیش کردیا جائے گا۔

Advertisement

غلام سرورخان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بغیر پائلٹ طیاروں کا نظام ہوابازی کے نظام میں ایک نیا اور اہم جزو ہے اس سے امپورٹ اور ایکسپورٹ میں اضافہ بھی ہوگا جبکہ اس پالیسی کی تشکیل سے مقامی صنعت مزید ترقی کرے گی۔

وزیرہوابازی غلام سرورخان کا مزید کہنا تھا کہ  بغیرپائیلٹ فضائی نظام کی پالیسی کا مقصد بغیر پائیلٹ طیارے ڈرونز،ماڈل ائیر کرافٹ، کوارڈکاپٹراور ہوائی غباروں کی درجہ بندی کرنا اور آپریٹرز کے معیار اہلیت مقررکرنا ہے۔

اس موقع پرسیکریٹری ایوی ایشن نے کہا کہ بغیر پائیلٹ فضائی نظام کی پالیسی میں وسیع پیمانے پر تفریحی ،غیرتفریحی، کھیلوں، فوٹوگرافی، میڈیا کوریج، تجارتی، زراعت اور بہت سے دوسرے حصوں میں ان مینڈ ائیر کرافٹ کے استعمال کا احاطہ کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version