نمرہ خان کی ویڈیو وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و ماڈل نمرہ خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
اداکارہ نمرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جسے اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
نمرہ خان نے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جسے اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کسی شوٹ کے سلسلے میں سیٹ پر موجود ہیں۔
قابلِ غور بات یہ ہے کہ نمرہ خان اپنی بلیک اینڈ وائٹ ویڈیو میں روایتی پرانی ہیروئینوں جیسے لباس میں نظر آ رہی ہیں اور نہایت خوبصورت بھی لگ رہی ہیں۔
نمرہ خان پاک بھارت کی علیحدگی سے قبل 1961ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’ چھیا ‘ کا گانا گنگنا رہی ہیں۔
یاد رہے کہ اس گانے کو گلوکار طلعت محمود اور گلوکارہ لتا منگیشکر نے گایا تھا۔
نمرہ خان اپنی شیئر کی گئی ویڈیو میں جو گانا گنگنا رہی ہیں اُس کے بول کچھ یوں ہیں کہ’ اِس لیے تجھ سے میں پیار کروں، کہ تو ایک بادل آوارہ، جنم جنم سے ہوں ساتھ تیرے، ہے نام میرا جَل کی دھارا۔‘
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی اداکارہ نمرہ خان نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر اپنے مداحوں کو بتایا تھا کہ وہ گھر کی سیڑھیوں سے گِر کر شدید زخمی ہوگئیں ہیں، اداکارہ کو چہرے اور سر پر متعدد چوٹیں آئیں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

