Advertisement

ارمینہ خان نے اپنے شوہر کیلئے محبت بھرا پیغام جاری کر دیا

پاکستان کی نامور اداکارہ ارمینہ خان نے اپنے شوہر کیلئے محبت بھرا پیغام جاری کر دیا۔

اداکارہ ارمینہ خان نے شوہر فیصل خان کی سالگرہ کے موقع پر محبت بھرا پیغام شیئر کیا ہے۔

ارمینہ خان نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے ہمراہ ماضی میں ترکی میں لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے فیصل خان کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔

اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ میں نے آپ کو بہترین اور بدترین، شکست و ناکامی کے لمحات میں ثابت قدم پایا ہے۔

Advertisement

ارمینہ نے لکھا کہ میں نے آپ کے ساتھ  شکست کے لمحات دیکھے ہیں اور ساتھ ہی ناکامیوں سمیت کامیابیوں کو انجوائے بھی کیا ہے کیونکہ ناکامی کے بغیر کامیابی کیا ہے؟

اداکارہ نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں نے یہ تمام لمحات آپ کے ساتھ دیکھے ہیں۔ ‘

اداکارہ ارمینہ نے مزید کہا کہ وہ امید کرتی ہیں کہ یہ سفر ایسے ہی جاری رہے گا، خدا آپ کو خوشیوں بھری لمبی زندگی دے۔

ساتھ ہی اداکارہ نے اس خصوصی دن فیصل سے دور ہونے کا شکوہ بھی کیا اور امید ظاہر کی کہ اگلی سالگرہ میں وہ ضرور فیصل کے ساتھ ہوں گی۔

دوسری جا نب اہلیہ کے اس پیغام کے جواب میں فیصل خان نے ارمینہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ اگر آپ میرے اس یادگار دن آپ میرے ساتھ ہوتیں تو بہتر ہوتا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ  اگر کشمیر آزاد ہوجاتا تو یہ سالگرہ بہترین سالگرہ ہوجاتی۔

یاد رہے کہ ارمینہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر رواں سال ویلنٹائینز ڈے کے موقع پر اپنے قریبی دوست کو ’شوہر‘ کہا تھا اور ساتھ ہی شادی کی تصدیق بھی کی تھی۔

منگنی کے بعد سے ہی ارمینہ نے متعدد تقاریب پر منگیتر کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کیں اور اپنی محبت کا اظہار کرتی دکھائی دی ہیں۔

واضح رہے کہ ارمینہ خان اور فیصل خان دونوں ایک دوسرے کو بچپن سے جانتے ہیں اور دونوں کے درمیان انتہائی خوشگوار اور اچھے تعلقات ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
سوشل میڈیا پر اپنی عالیشان طرزِ زندگی دکھانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
رجب بٹ کے یہاں پہلے بچے کی پیدائش
یاد نہیں کہ پاکستان نے آپریشن سندور کو تندور بنا دیا تھا ؟ حبا بخاری کا امت شاہ پر طنز
میرے ڈمپلز، ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہیں، فیصل رحمان کا انوکھا دعویٰ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version