Advertisement

منیب بٹ اپنی بیٹی امل کے لیے خوفزدہ

پاکستان کے نامورا داکار منیب بٹ اپنی بیٹی امل کے لیے بے حد خوفزدہ ہیں۔

اداکار منیب بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ موٹروے زیادتی حادثے کے بعد سے وہ اپنی بیٹی امل کے لیے نہایت خوفزدہ ہیں ۔

Advertisement

پاکستان سمیت شوبز انڈسڑی کے ستارے بھی اپنی بیٹیو ں کے لیے نہایت پریشان اور فکر مند نظر آ رہے ہیں ۔

یاد رہے کہ اداکار منیب بٹ کی جانب سے فوٹو ، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اپنی بیٹی امل کے لیے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے ۔

منیب نے پوسٹ میں اپنی ننھی سی بیٹی امل کے لیے لکھا کہ وہ ہر روز صبح اُٹھ کر اپنی بیٹی امل کو دیکھتے ہیں، محبت سے، اطمینان سے، بے حد چاہت سے لیکن اب اس میں خوف بھی شامل ہو گیا ہے‘

اداکار نے سوالیہ انداز میں لکھا کہ کیا یہ خوف ہمیشہ رہے گا؟

Advertisement

دوسری جانب اس پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں منیب کی جانب سے ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے موٹروے میں ملوث مجرموں کو لٹکائے جانے کا مطالبہ بھی کیا۔

یاد رہے ک اداکار نے گزشتہ دن قبل ٹوئٹر پر زیادتی کیسز اور ان میں ملوث مجرموں کی سزاؤں سے متعلق بات کی تھی ۔

واضح رہے اداکر نے کہا تھا کہ بد قدقسمتی سے ہمارے ہاں مظلوموں کو وقت پر انصاف نہیں ملتا ہے اور نہ ہی وقت پر کارروائی کی جاتی ہے جس سے ایسے مجرموں کا جرائم کے لیے مزید حوصلہ بڑھتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version