Advertisement

حدیقہ کیانی اب اداکاری میں بھی اپنا نام منوانے کے لیے پُرجوش

پاکستان کی مقبول ترین اور عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ حدیقہ کیانی اب اداکاری میں بھی اپنا نام منوانے کے لیے پُرجوش ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اس خبر کی اطلاع فریال محمود نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ کے ذریعے دی ہے۔

فریال محمود نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گلوکارہ حدیقہ کیانی کے ہمراہ اپنی دو تصاویر پوسٹ کی ہے۔

فریال محمود کی جانب سے پوسٹ کی ج انے والی تصویر کی کیمشن میں اداکارہ نے لکھا کہ حدیقہ کیانی جلد ہی ڈراما انڈسٹری میں اپنی اداکاری کا آغاز کرنے والی ہیں۔

Advertisement

خیال رہے کہ اداکارہ نے بتایا کہ گلوکارہ کے پہلے ڈراما سیریل کا نام ’رقیب سے‘ ہے جوکہ ایک نجی ٹی وی چینل سے نشر کیا جائے گا۔

تاہم اب تک حدیقہ کیانی کی جانب سے اپنے پہلے ڈراما سیریل کے متعلق کوئی پیغام سامنے نہیں آیا ہے۔

دوسری جناب اداکارہ نے گلوکارہ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کو جاننے سے پہلے میں ہمیشہ یہی سوچتی تھی کہ آپ کی شخصیت کیسی ہوگی لیکن آپ کو جاننے کے بعد میں نے جو خوشی محسوس کی ہے وہ اس سے پہلے کبھی محسوس نہیں کی۔

یاد رہے کہ فریال محمود نے گلوکارہ کے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ حدیقہ کیانی اداکاری کی دُنیا میں حکمرانی کرنے آئی ہیں اور جلد ہی یہ ایک راک اسٹار کے روپ میں نظر آئیں گی۔

واضح رہے کہ اداکارہ کی اس پوسٹ پر گلوکارہ آئمہ بیگ نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ حدیقہ کیانی کو اسکرین پر دیکھنے کے لیے بہت پُرجوش ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version