کراچی صوبہ سندھ کا حصہ تھا ہے اور رہے گا، سعید غنی

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی صوبہ سندھ کا حصہ تھا ہے اور رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مجھے حیرت ہوتی ہے ایم کیو ایم نے ابھی تک الطاف حسین کی سوچ سے الگ نہیں کیا، آج بھی ایم کیو ایم یہ کہتی ہے کہ صوبہ سندھ کے کسی ضلعے سے کراچی میں کام نہ کرے۔
وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ ایم کیو ایم چاہتی ہے سندھ میں فسادات ہوں، یہ اردو بولنے والوں کو ڈراتے ہیں کہ تمہیں سندھی، پٹھان یا پنجابی مار دے گا لیکن کراچی صوبہ سندھ کا حصہ تھا ہے اور رہے گا، ایم کیو ایم کے چٹکلوں سے ختم نہیں ہوگا۔
سعید غنی نے یہ بھی کہا کہ سندھ کے لوگوں کے ساتھ یہ ظلم ہورہا ہے جبکہ وفاقی حکومت اپنی نالاکیاں اور نااہلیاں چھپانے کے لئے سندھ حکومت پر الزام لگا دیتے ہیں۔
وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ حکومت ہر شعبے ہر توجہ دیتی ہے جبکہ صحت، تعلیم اور لیبر یہ تین شعبے ایسے ہیں جن پر بلاول بھٹو اور وزیر اعلی سندھ کی خاص توجہ ہے اور جس کے لئے سندھ حکومت نے بہت کام کیا ہے اور اب بھی کررہے ہیں۔
سعید غنی کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں یہ سمجھتا ہوں جو ملازمین ہیں وہ مزدور ہیں ،انکے حقوق بہت زیادہ ہوتے ہیں جبکہ یونین اور ایسوسی ایشن صرف ملازمین کے حقوق کے لئے نہہیں ہونی چاہیے بلکہ انکی زمیداریاں پوری کروانے کے لئے بھی ہونی چاہیے۔
وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ میں تعلیمی افسران کی میٹنگس کرتا ہو جو بہت طویل ہوتی ہیں جبکہ میں کوشش کرتا ہوں کہ میں چیزیں سمجھوں اور فیصلے اتفاق رائے سے ہوں۔
سعید غنی نے یہ بھی کہا کہ ہمارے تعلیمی ادارے جنکا تاثر برا ہے وہ ختم ہونا چاہیے، یہ تاثر ہے کہ اساتزہ تعلیمی اداروں میں وقت کے پابند نہیں ہیں یہ ختم ہونا چاہیے کیونکہ ٹیچر آئے گا نہیں تو پڑھائی ہوگی نہیں۔
وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے مزید کہا کہ میں اکیلا سب کبھ ٹھیک نہیں کرسکتا، ہم سب کو مل جل کر کام کرنا چاہیے کیونکہ جب تک محکمے کا ایک ایک ملازم اپنی زمیداری پوری نہیں کرے گا کام نہیں چلے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News