ملک پر نااہل حکومت لائی گئی ہے، مولانا فضل الرحمان

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک پر نااہل حکومت لائی گئی ہے جبکہ اس حکومت نے دو سالوں میں قانون سازی نہیں کی۔
تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے اجلاس سے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو آزاد پیدا کیا ہے، اگر انسان کی آزادی چھن جائے تو پھر غلامی کا طوق گردن پر لٹک جاتا ہے
اپنے بیان میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان کی عمر جتنی بڑھتی چلی جاتی ہے ہم آزادی سے غلامی کی طرف جارہے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قوم کو لالی پاپ دیا جارہا ہے ، پاکستان میں دو سال کے اندر کوئی قانون سازی نہیں ہوئی اور اگر قانون سازی ہوئی ہے تو صرف آرمی چیف کی توسیع ملازمت میں ہوئی ہے۔
جے یو آئی کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ صرف ایف اے ٹی ایف یا آرمی چیف کی ایکسٹیشن کے لئے قانون سازی کی گئی، عراق کے عوام نے مزاحمت کی تو دنیا انہیں دہشت گرد کہہ رہی ہے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے مسلمانوں پر 70 سال سے کیا بیتی ہے یہ وہی جانتے ہیں، آج ہندوستان نے کشمیر کو ہڑپ کیا تو ہم نے اس پر مجرمانہ خاموشی اختیار کی۔
جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ ہم نے کہا تھا کہ تم جو فاٹا کے ساتھ کررہے ہو وہی آج بھارت کشمیر کے ساتھ کررہا ہے جبکہ میں نے پارلیمنٹ میں کہا تھا کہ فاٹا کی عوام سے ہوچھ لو ورنہ انڈیا کشمیر کی عوام سے نہیں پوچھے گا۔
مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ ایک ہفتہ پہلے آرمی چیف جنرل باجوہ صاحب نے پارلیمنٹ لیڈرز کو بلایا تھا، آرمی چیف نے بلایا کس وجہ سے تھا اور خبریں کیا چلائی گئی لیکن جس موضوع پر آرمی چیف نے بلایا تھا اسے چھپایا گیا، اب ہم کیا سمجھیں کہ اس تبدیلی اور سیاست کے پیچھے کون ہے۔
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ یہ خبریں جو لوگ نکال رہے ہیں کہ یہ ایک حکومت کا حلقہ ہے جو سیاستدانوں اور فوج کو لڑانا چاہ رہا ہے تو میں ایک سیاستدان ہوں اور میں ایسے لوگوں کے بیان کا جواب نہیں دیتا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

